صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
مسافر کو روزہ رکھنے اور نہ رکھنے کا اختیار دینے کا بیان
حدیث نمبر: 2029
حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الأَحْوَلُ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ،" أَنَّهُمَا سَافَرَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَكَانَ يَصُومُ الصَّائِمُ وَيُفْطِرُ الْمُفْطِرُ، فَلا يَعِيبُ الْمُفْطِرُ عَلَى الصَّائِمِ , وَلا الصَّائِمُ عَلَى الْمُفْطِرِ" . قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذَا بَابٌ طَوِيلٌ خَرَّجْتُهُ فِي كِتَابِ الْكَبِيرِ
سیدنا ابوسعید خدری اور جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ ان دونوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کیا تو روزہ رکھنے والا روزہ رکھ لیتا اور چھوڑنے والا چھوڑدیتا۔ پھر روزہ چھوڑنے والا روزے دار پر کوئی اعتراض نہ کرتا اور نہ روزے دار روزہ چھوڑنے والے پر کوئی عیب لگاتا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ باب بڑا طویل ہے۔ میں نے اسے کتاب الکبیر میں بیان کر دیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2029]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1116، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2029، 2030، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3558، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2308، والترمذي فى (جامعه) برقم: 712، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8261، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11242»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2029 in Urdu
أبو سعيد الخدري ← جابر بن عبد الله الأنصاري