صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
شبِ قدر کی کیفیت کا بیان کہ اس میں گرمی سردی نہیں ہوتی چاند خوب روشن ہوتا ہے اور فجر روشن ہونے تک شیطان کا باہر نکلنا ممنوع ہوتا ہے
حدیث نمبر: 2190
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ الزِّيَادِيُّ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي كُنْتُ أُرِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ، ثُمَّ نُسِّيتُهَا، وَهِيَ فِي الْعَشْرِ الأَوَاخِرِ مِنْ لَيْلَتِهَا، وَهِيَ لَيْلَةٌ طَلْقَةٌ بَلْجَةٌ، لا حَارَّةٌ وَلا بَارِدَةٌ" . وَزَادَ الزِّيَادِيُّ:" كَأَنَّ فِيهَا قَمَرًا يَفْضَحُ كَوَاكِبَهَا". وَقَالا:" لا يَخْرُجُ شَيْطَانُهَا حَتَّى يُضِيءَ فَجْرُهَا"
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک مجھے شب قدر دکھائی گئی تھی پھر مجھے بھلادی گئی اور وہ آخری عشرے کی ایک رات ہے، وہ رات خوب روشن، پرسکون، نہ گرم اور نہ سرد ہوتی ہے۔“ جناب الزیادی نے یہ اضافہ بیان کیا ہے کہ ”گویا کہ اس رات چاند اپنے ستاروں کی روشنی کو ماند کررہا ہو گا۔“ دونوں راویوں نے یہ الفاظ بیان کیے: ”فجر روشن ہونے تک اس رات شیاطین باہر نہیں نکلتے۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2190]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2190، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3688»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2190 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2190
فوائد:
➊ شب قدر رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے کوئی ایک رات ہے، لہذا ان راتوں میں اسے تلاش کیا جائے۔
➋ اس حدیث میں شب قدر کی علامات مذکور ہیں کہ شب قدر انتہائی پر سکون اور معتدل رات ہوتی ہے، جس میں گرمی اور سردی میں اعتدال ہوتا ہے، لہذا ان علامات سے لیلۃ القدر کی شناخت ممکن ہے۔
➊ شب قدر رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے کوئی ایک رات ہے، لہذا ان راتوں میں اسے تلاش کیا جائے۔
➋ اس حدیث میں شب قدر کی علامات مذکور ہیں کہ شب قدر انتہائی پر سکون اور معتدل رات ہوتی ہے، جس میں گرمی اور سردی میں اعتدال ہوتا ہے، لہذا ان علامات سے لیلۃ القدر کی شناخت ممکن ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2190]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2190 in Urdu
محمد بن مسلم القرشي ← جابر بن عبد الله الأنصاري