صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
رمضان المبارک کی آخری رات شب قدر تلاش کرنے کے حُکم کا بیان، کیونکہ یہ ممکن ہے کہ کسی سال آخری رات ہی شب قدر ہو
حدیث نمبر: 2189
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْحَسَنِ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ ، عَنِ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْتَمِسُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي آخِرِ لَيْلَةٍ" . فِي خَبَرِ أَبِي بَكْرَةَ: أَوْ فِي آخِرِ لَيْلَةٍ
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شب قدر کو (رمضان المبارک کی) آخری رات میں تلاش کرو۔“ اور سیدنا ابوبکرہ کی روایت میں ہے کہ ”یا آخری رات میں (تلاش کرو)۔“ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2189]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2189، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3680، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1386، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8647، 8648، والطيالسي فى (مسنده) برقم: 1054، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 9630»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2189 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2189
فوائد:
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ شب قدر کا نزول رمضان المبارک کی آخری طاق رات میں بھی ممکن ہے۔ کیونکہ شب قدر آخری عشرے کی طاق راتوں میں منتقل ہوتی رہتی ہے۔
➊ یہ حدیث دلیل ہے کہ شب قدر کا نزول رمضان المبارک کی آخری طاق رات میں بھی ممکن ہے۔ کیونکہ شب قدر آخری عشرے کی طاق راتوں میں منتقل ہوتی رہتی ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2189]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2189 in Urdu
عبد الله بن بريدة الأسلمي ← معاوية بن أبي سفيان الأموي