الحمدللہ ! رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حدیث 365 ایپ ریلیز کر دی گئی ہے۔
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
ان شاءاللہ اگلی کتاب مستدرک حاکم پیش کی جا رہی ہے
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1687. (132) باب الأمر باتقاء النار- نعوذ بالله منها- بالصدقة، وإن قلت
صدقے کے زریعے سے جہنّم کی آگ سے پچنے حُکم کا بیان اگرچہ صدقہ کم ہی ہو۔ ہم اللہ تعالی سے جہنّم کی آگ سے پناہ مانگتے ہیں
حدیث نمبر: 2428
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ ، وَعُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ , قَالا: أَخْبَرَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ خَيْثَمَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ ذَكَرَ النَّارَ، فَتَعَوَّذَ مِنْهَا، وَأَشَاحَ بِوَجْهِهِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاثًا، ثُمَّ قَالَ: " اتَّقُوا النَّارَ، وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَإِنْ لَمْ تَجِدُوا فَبِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ"
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ آپ نے جہنّم کی آگ کا تذکرہ کیا تو اس سے اللہ کی پناہ مانگی اور (جہنّم سے) نفرت کرتے ہوئے دو یا تین مرتبہ اپنا چہرہ مبارک پھیرا، پھر فرمایا: ”جہنّم کی آگ سے بچو اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا صدقہ کرکے ہی بچو، اگر تمہارے پاس یہ بھی نہ ہو تو پاکیزہ کلمہ بول کر ہی آگ سے بچو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة التطوع/حدیث: 2428]
تخریج الحدیث: صحيح بخاري
الرواة الحديث:
خيثمة بن عبد الرحمن الجعفي ← عدي بن حاتم الطائي