صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1763. (22) باب ذكر خروج المرأة لأداء فرض الحج بغير محرم، وأمر الحاكم زوجها باللحاق بها للحج بها
عورت کا بغیر محرم حج ادا کرنے کے لئے چلے جانا اور امام کا اس کے خاوند کو حُکم دینا کہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ جا کر حج ادا کرے۔
حدیث نمبر: 2529
حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو وَهُوَ ابْنُ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي مَعْبَدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ: " أَلا لا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إِلا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ"، فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي اكْتُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا، وَانْطَلَقَتِ امْرَأَتِي حَاجَّةً، قَالَ:" انْطَلِقْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ"
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”خبردار کوئی مرد کسی عورت کے ساتھ اس کے محرم کے بغیر علیحدگی میں ہرگز نہ جائے۔“ تو ایک شخص کھڑا ہوگیا، اُس نے عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، بیشک میرا نام فلاں فلاں غزوے میں لکھ لیا گیا ہے جبکہ میری بیوی حج کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جاؤ اپنی بیوی کے ساتھ حج کرو۔“ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2529]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1862، 3006، 3061، 5233، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1341، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2529، 2530، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2731، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2900، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5496، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1959»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2529 in Urdu
نافذ مولى ابن عباس ← عبد الله بن العباس القرشي