🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1762. (21) باب إباحة سفر المرأة مع عبد زوجها أو مولاه
عورت اپنے خاوند کے غلام یا اس کے آزاد کردہ غلام کے ساتھ سفر کرسکتی ہے


اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2528
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، نا عَمِّي ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بُكَيْرٍ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَشَجُّ ، أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ أَبِي رَافِعٍ ، حَدَّثَهُ عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، أَنَّهُ قَالَ: كُنْتُ مَعَ بَعْثٍ مَرَّةً، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اذْهَبْ فَآتِنِي بِمَيْمُونَةَ"، فَقُلْتُ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنِّي فِي الْبَعْثِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَلَسْتَ تُحِبُّ مَا أُحِبُّ؟" قُلْتُ: بَلَى، يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ:" اذْهَبْ، فَآتِنِي بِهَا"، قَالَ فَذَهَبْتُ فَجِئْتُهُ بِهَا
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں ایک لشکر کے ساتھ تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حُکم دیا: جاؤ میمونہ رضی اللہ عنہا کو میرے پاس لے آؤ۔ میں نے عرض کیا کہ اے اللہ کی نبی میں تو لشکر میں شامل ہوں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس چیز کو میں پسند کرتا ہوں کیا تم اسے پسند نہیں کرتے؟ میں نے عرض کیا کہ کیوں نہیں اے اللہ کے رسول، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ انہیں میرے پاس لے آؤ۔ سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں تو میں گیا اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کو آپ کے پاس لیکر آیا۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2528]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2528، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2490، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27829»


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥أبو رافع القبطي، أبو رافعصحابي
👤←👥الحسن بن علي القرشي
Newالحسن بن علي القرشي ← أبو رافع القبطي
ثقة
👤←👥بكير بن عبد الله القرشي، أبو يوسف، أبو عبد الله
Newبكير بن عبد الله القرشي ← الحسن بن علي القرشي
ثقة
👤←👥عمرو بن الحارث الأنصاري، أبو أيوب، أبو أمية
Newعمرو بن الحارث الأنصاري ← بكير بن عبد الله القرشي
ثقة فقيه حافظ
👤←👥عبد الله بن وهب القرشي، أبو محمد
Newعبد الله بن وهب القرشي ← عمرو بن الحارث الأنصاري
ثقة حافظ
👤←👥أحمد بن عبد الرحمن القرشي، أبو عبيد الله
Newأحمد بن عبد الرحمن القرشي ← عبد الله بن وهب القرشي
ضعيف الحديث
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 2528 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 2528
فوائد:
➊ یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ قابل اعتماد مسلمان غلام کو دور کے سفر میں عورت کا محرم بنانا جائز ہے اور ایسے غلام کے ساتھ عورت کو سفر میں روانہ کرنا جائز ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 2528]

Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 2528 in Urdu