صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
293. (60) باب فضل الصلاة على النبى صلى الله عليه وسلم بعد فراغ سماع الأذان.
اذان سُننے کے بعد نبی اکرم ﷺ پر درود پڑھنے کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 418
نا مُحَمَّدُ بْنُ أَسْلَمَ ، نا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ الْمُقْرِئُ ، نا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. ح وحَدَّثَنَا أَبُو هَارُونَ مُوسَى بْنُ النُّعْمَانِ بِالْفُسْطَاطِ ، نا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ يَعْنِي الْمُقْرِئَ ، نا حَيْوَةُ ، حَدَّثَنِي كَعْبُ بْنُ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " إِذَا سَمِعْتُمُ الْمُؤَذِّنَ، فَقُولُوا مِثْلَ مَا يَقُولُ، ثُمَّ صَلُّوا عَلَيَّ، فَإِنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلاةً صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا، ثُمَّ سَلُوا اللَّهَ لِيَ الْوَسِيلَةَ، وَإِنَّهَا دَرَجَةٌ فِي الْجَنَّةِ لا تَنْبَغِي إِلا لِعَبْدٍ مِنْ عَبَّادِ اللَّهِ، فَمَنْ سَأَلَ لِيَ الْوَسِيلَةَ حَلَّتْ لَهُ الشَّفَاعَةُ" ، هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ حَيْوَةَ، وَفِي خَبَرِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي أَيُّوبَ، قَالَ:" وَأَرْجُو أَنْ أَكُونَ أَنَا هُوَ"
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب تم مؤذن کو (اذان دیتے ہوئے) سنو تو اُس کے جواب میں اسی طرح کلمات کہو جیسے وہ کہتا ہے، پھر مجھ پر درود پڑھو کیونکہ جو شخص مجھ پر ایک بار درود پڑھتا ہے، اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں نازل فرماتے ہیں، پھر اللہ تعالیٰ سے میرے لئے وسیلہ مانگو، وہ دراصل جنّت میں ایک مقام ہے جو اللہ کے بندوں میں سے ایک بندے کے لئے خاص ہے۔ تو جس شخص نے میرے لئے (مقام) وسیلہ طلب کیا، اُس کے لیے (میری) شفاعت واجب ہو جائے گی۔“ یہ حیوہ راوی کی حدیث کے الفاظ ہیں۔ سعید بن ابی ایوب کی روایت میں ان الفاظ کا اضافہ ہے اور مجھے امید ہی کہ وہ (خوش نصیب) بندہ میں ہی ہوں گا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 418]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 384، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 418، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1690، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 677، وأبو داود فى (سننه) برقم: 523، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3614، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1961، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6679»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 418 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 418
فوائد:
➊ مؤذن کے کلمات کے جواب سے فارغ ہونے کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے وسیلہ طلب کرنا مستحب فعل ہے۔ [شرح النووي: 86/4]
➋ وسیلہ سب سے بڑا اعزاز اور بلند ترین مقام ہے، جو فقط رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوگا، نیز وسیلہ سے مراد مقام شفاعت ہے۔
❀ سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
«الْوَسِيْلَةُ دَرَجَةٌ عِنْدَاللَّهِ لَيْسَ فَوْقَهَا دَرَجَةٌ، فَسْئَلُوا اللَّهَ اَنْ يُؤْتِيَنِى الْوَسِيْلَةَ.»
”وسیلہ اللہ تعالیٰ کے ہاں بلند ترین درجہ ہے (جس سے بڑا کوئی اعزاز نہیں) لہٰذا اللہ تعالیٰ سے میرے لیے وسیلہ کا سوال کرو۔“ [مسند أحمد: 83/3، صحيح الجامع: 715/1]
➌ ◈ مہلب کہتے ہیں:
”اس حدیث میں اوقات نماز میں دعا کرنے کی ترغیب کا بیان ہے، کیونکہ یہ اوقات دعا کی قبولیت کے اوقات ہیں۔“ [فتح الباري: 126/2]

[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 418]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 418 in Urdu
عبد الرحمن بن جبير المؤذن ← عبد الله بن عمرو السهمي