صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
312. (79) باب الرخصة فى رفع اليدين تحت الثياب فى البرد وترك إخراجهما من الثياب عند رفعهما.
سردیوں میں کپڑوں کے نیچے سے رفع الیدین کرنے کی رخصت کا بیان اور دونوں (ہاتھوں) کو (رفع الیدین) کرتے وقت کپڑے سے باہر نکالنے کو ترک کرنا
حدیث نمبر: 457
نا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ، قَالَ:" صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابِهِ، فَرَأَيْتُهُمْ يَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ فِي الْبَرَانِسِ"
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام کے ساتھ نماز پڑھی تو میں نے انہیں اپنی ٹوپی والی قیمضوں (یاجبوں) میں رفع الیدین کرتے دیکھا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 457]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 401، وابن الجارود فى "المنتقى"، 225، 231، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 457، 477، 478، 479، 480، 594، 641، 642، 690، 691، 697، 698، 713، 714، 905، 906، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1805، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 819، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 878، وأبو داود فى (سننه) برقم: 723، 725، 724، والترمذي فى (جامعه) برقم: 248، 249، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 810، 854، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2342، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1101، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19143»
الرواة الحديث:
صحیح ابن خزیمہ کی حدیث نمبر 457 کے فوائد و مسائل
الشيخ محمد فاروق رفیع حفظہ اللہ، فوائد و مسائل، صحیح ابن خزیمہ ح : 457
فوائد:
➊ سخت سردی میں اگر نمازی حضرات گرم چادروں وغیرہ میں لپٹے ہوں، تو رفع الیدین کے وقت ہاتھوں کو چادروں سے باہر نکالنا ضروری نہیں، بلکہ چادروں کے اندر ہی ہاتھوں کو اٹھانا کافی ہے اور اس عمل سے اس مسنون فعل کی تکمیل ہو جاتی ہے۔
➋ اس سے رفع الیدین کے اہتمام کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔
➊ سخت سردی میں اگر نمازی حضرات گرم چادروں وغیرہ میں لپٹے ہوں، تو رفع الیدین کے وقت ہاتھوں کو چادروں سے باہر نکالنا ضروری نہیں، بلکہ چادروں کے اندر ہی ہاتھوں کو اٹھانا کافی ہے اور اس عمل سے اس مسنون فعل کی تکمیل ہو جاتی ہے۔
➋ اس سے رفع الیدین کے اہتمام کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے۔
[صحیح ابن خزیمہ شرح از محمد فاروق رفیع، حدیث/صفحہ نمبر: 457]
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 457 in Urdu
كليب بن شهاب الجرمي ← وائل بن حجر الحضرمي