پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
432. (199) باب إتمام السجود والزجر عن انتقاصه
سجدوں کو مکمل کرنے اور اس میں کمی کرنے پر سختی کا بیان،
حدیث نمبر: 664
نا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ، فَبَصُرَ بِرَجُلٍ يُصَلِّي، فَقَالَ:" يَا فُلانُ اتَّقِ اللَّهَ، أَحْسِنْ صَلاتَكَ، أَتَرَوْنَ أَنِّي لا أَرَاكُمْ، إِنِّي لأَرَى مِنْ خَلْفِي كَمَا أَرَى مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ، أَحْسِنُوا صَلاتَكُمْ وَأَتِمُّوا رُكُوعَكُمْ وَسُجُودَكُمْ"
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے یں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی، تو ایک شخص کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے فلان، اللہ سے ڈرو، اپنی نمازکو عمدہ طریقے سے ادا کرو، تمہارا کیا خیال ہے کہ میں تم کو دیکھتا نہیں ہوں، بیشک میں (تمہیں) اپنے پیچھے سے بھی ایسے ہی دیکھتا ہوں جیسے میں اپنے سامنے دیکھتا ہوں۔ اپنی نمازوں کو بہترین طریقے سے ادا کرو اور اپنے رُکوع و سجود کو مکمّل کیا کرو۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 664]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 418، 741، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 423، 424، ومالك فى (الموطأ) برقم: 577، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 474، 664، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6337، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 867، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 871، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 3640، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7451»
الرواة الحديث:
Sahih Ibn Khuzaymah Hadith 664 in Urdu
كيسان المقبري ← أبو هريرة الدوسي