🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
77. باب وجوب غسل الرجلين بكمالهما
باب: پورا پاؤں دھونا واجب ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 139
139 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ تَخَلَّفَ عَنَّا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفْرَةٍ سَافَرْنَاهَا فَأَدْرَكَنَا، وَقَدْ أَرْهَقَتْنَا الصَّلاَةُ، وَنَحْنُ نَتَوَضًّأُ، فَجَعَلْنَا نَمْسَحُ عَلَى أَرْجُلِنَا، فَنَادَى بِأَعْلَى صَوْتِهِ: وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ مَرَّتَيْنِ أَوْ ثَلاَثًا
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے کہا کہ ایک سفر میں جو ہم نے (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں) کیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے پیچھے رہ گئے (وہ سفر مکہ سے مدینہ کا تھا) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے اس وقت ملے جب (عصر کی) نماز کا وقت آن پہنچا تھا، ہم (جلدی جلدی) وضو کر رہے تھے، پس پاؤں کو خوب دھونے کی بجائے ہم یوں ہی سا دھو رہے تھے، (یہ حال دیکھ کر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلند آواز سے پکارا: «وَيْلٌ لِلْأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ» ”دیکھو! ایڑیوں کی خرابی دوزخ سے ہونے والی ہے“، دو یا تین بار آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (یوں ہی بلند آواز سے) فرمایا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الطهارة/حدیث: 139]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 3 كتاب العلم: 3 باب من رفع صوته بالعلم»

الحكم على الحديث:
«صحیح»


Al-Lulu wal-Marjan Hadith 139 in Urdu