المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
احکام اور فیصلوں کے متعلق جو مروی ہے
حدیث نمبر: 1015
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ: أنا عِيسَى ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَحَاطَ حَائِطًا عَلَى أَرْضٍ فَهِيَ لَهُ" .
سیدنا سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے بنجر زمین کے گرد دیوار بنائی (اور اسے آباد کیا)، تو وہ محصور زمین اسی کی ملکیت ہوگی۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 1015]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «حسن: مسند الإمام أحمد: 5/12-21، سنن أبي داود: 3077، السنن الكبرى للنسائي: 5763، مسند الطيالسي: 906، المعجم الكبير للطبراني (7/209، ح: 6865) میں قتادہ سے شعبہ روایت کر رہے ہیں، لہذا قتادہ کی تدلیس کا اعتراض رفع ہوا، امام حسن بصری رحمہ اللہ کی سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے روایت کتاب سے ہوتی ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
حسن
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 1015 in Urdu
الحسن البصري ← سمرة بن جندب الفزاري