یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھنے والے کا بیان
حدیث نمبر: 319
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَنَا الثَّوْرِيُّ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ هِلالِ بْنِ يَسَافٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ وَابِصَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ " رَأَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلا يُصَلِّي خَلْفَ الْقَوْمِ وَحْدَهُ، فَأَمَرَهُ، فَأَعَادَ الصَّلاةَ" .
سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو (دوران جماعت) لوگوں کے پیچھے اکیلے نماز پڑھتے دیکھا، تو اسے نماز لوٹانے کا حکم دیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 319]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده صحيح: مسند الإمام أحمد: 4/228، سنن أبي داود: 682، سنن الترمذي: 230، سنن ابن ماجه: 1004، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن جبکہ امام ابن حبان رحمہ اللہ (199) نے صحیح کہا ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
إسناده صحيح
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 319 in Urdu
زياد بن أبي الجعد الأشجعي ← وابصة بن معبد الأسدي