المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
27. باب القراءة وراء الإمام
امام کے پیچھے قرأت کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 324
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ: أَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، قَالَ: ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنِ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا تُبَادِرُونِي بِالرُّكُوعِ وَلا بِالسُّجُودِ، فَإِنَّهُ مَهْمَا أَسْبِقْكُمْ بِهِ إِذَا رَكَعْتُ تُدْرِكُونِي بِهِ إِذَا رَفَعْتُ، وَمَهْمَا أَسْبِقْكُمْ بِهِ إِذَا سَجَدْتُ تُدْرِكُونِي بِهِ إِذَا رَفَعْتُ، فَإِنِّي قَدْ بَدَّنْتُ" .
سیدنا معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رکوع وسجود میں مجھ سے آگے نہ نکلو، کیوں کہ میں جس قدر آپ سے پہلے رکوع کروں گا، اتنا وقت آپ کو میرے رکوع سے اٹھتے وقت مل جائے گا اور جس قدر آپ سے پہلے سجدہ کروں گا، اتنا وقت آپ کو میرے سجدہ سے اٹھتے وقت مل جائے گا، کیوں کہ میرا جسم بھاری ہو گیا ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 324]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده حسن والحديث صحيح: مسند الحميدي: 613، مسند الإمام أحمد: 4/92-98، سنن أبي داود: 619، سنن ابن ماجه: 963، اس حدیث کو امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (1594) اور ابن حبان رحمہ اللہ (2229) نے صحیح کہا ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
إسناده حسن والحديث صحيح
الرواة الحديث:
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 324 in Urdu
عبد الله بن محيريز الجمحي ← معاوية بن أبي سفيان الأموي