🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (1114)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
کتاب الزکوٰۃ کا آغاز
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 353
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ النَّيْسَابُورِيُّ ، قَالَ: ثَنَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَالَ: ثَنَا سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرٍو الثَّقَفِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدِهِ خَاتَمٌ مِنْ ذَهَبٍ عَظِيمٌ، فَقَالَ: " أَتُؤَدِّي زَكَاةَ هَذَا؟ قَالَ: وَمَا زَكَاتُهُ؟ قَالَ: فَلَمَّا وَلَّى، قَالَ: جَمْرَةٌ عَظِيمَةٌ" ، قَالَ أَبُو مُحَمَّدٍ: قَالَ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ فِي هَذَا، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ يَعْلَى الطَّائِفِيِّ.
عمرو بن یعلیٰ الثقفی اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس کے ہاتھ میں سونے کی ایک بڑی انگوٹھی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: کیا تم اس کی زکاة ادا کرتے ہو؟ اس نے کہا: اس کی زکاة کیا ہے؟ جب وہ واپس جانے لگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ بہت بڑا انگارہ ہے۔ ابومحمد کہتے ہیں کہ ولید بن مسلم نے اسے سفیان سے اور سفیان نے عمرو بن یعلیٰ الطائفی سے روایت کیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الزكاة/حدیث: 353]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف: مسند الإمام أحمد: 4/171، المعجم الكبير للطبراني: 22/263، ح: 677 عمرو بن یعلی ثقفی یہ عمرو بن عثمان بن یعلی بن مرہ ثقفی ہے، عمرو بن یعلی راوی مجہول ہے، حافظ ابن القطان فاسی رحمہ اللہ کہتے ہیں: لَا تُعْرَفُ حَالُهُ (بیان الوهم والإيهام: 1648) اسی طرح اس کا باپ عثمان بن یعلی مجہول ہے، حافظ ابن القطان فاسی رحمہ اللہ کہتے ہیں: لَا تُعْرَفُ حَالُهُ. (أیضاً) المعجم الكبير للطبراني (22/264، ح: 678) اور السنن الكبرى للبيهقی (4/145) میں عمرو بن یعلی ہے، اگر یہ واقعی عمرو بن یعلی ہے، تو یہ اور اس کا باپ دونوں ضعیف ہیں، ایک وجہ ضعف امام سفیان ثوری رحمہ اللہ کی تدلیس بھی ہے۔ حافظ ذہبی رحمہ اللہ اس سند کے بارے میں کہتے ہیں: هذا بعيد من الصحة (اختصار السنن الكبير: 4/86)»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
إسناده ضعيف

الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥يعلى بن مرة الثقفي، أبو المرازمصحابي
👤←👥عثمان بن يعلي الثقفي
Newعثمان بن يعلي الثقفي ← يعلى بن مرة الثقفي
مجهول
👤←👥عمرو بن عثمان الثقفي
Newعمرو بن عثمان الثقفي ← عثمان بن يعلي الثقفي
مقبول
👤←👥سفيان الثوري، أبو عبد الله
Newسفيان الثوري ← عمرو بن عثمان الثقفي
ثقة حافظ فقيه إمام حجة وربما دلس
👤←👥حفص بن عبد الرحمن البلخي، أبو عمر
Newحفص بن عبد الرحمن البلخي ← سفيان الثوري
صدوق رمي بالإرجاء
Al-Muntaqa Ibn al-Jarud Hadith 353 in Urdu