مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
193. في التيمم كيف هو؟
تیمم کا طریقہ
ترقیم عوامۃ: 1690 ترقیم الشثری: -- 1694
١٦٩٤ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن سلمة بن كهيل عن ابن ابزى عن ابيه قال: قال عمار: لعمر اما تذكر يوما، كنا في كذا وكذا، (فاجنبنا) (١) ، فلم نجد الماء، فتمعكنا في التراب، فلما قدمنا على النبي ﷺ ذكرنا ذلك له فقال:"إنما كان يكفيك هذا"، ثم ضرب (الاعمش) (٢) بيديه ضربة، ثم نفخهما، ثم مسح بهما وجهه وكفيه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (فاجتنبت)، وفي [خ]: (فأجنبت).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) صحيح، وأخرجه البخاري (٣٣٨) ومسلم (٣٦٨).
حضرت ابن ابزی کے والد روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمار نے حضرت عمر سے کہا کہ کیا آپ کو وہ دن یاد نہیں جب فلاں وقت میں ہم جنبی ہوگئے تھے اور ہمیں پانی نہ ملا تو ہم مٹی میں لوٹ پوٹ ہونے لگے۔ جب ہم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ساری بات عرض کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ تمہارے لیے اتنا ہی کافی تھا۔ یہ کہہ کر راوی اعمش نے اپنے دونوں ہاتھ مٹی میں مارے پھر ان میں پھونک ماری پھر انہیں اپنے چہرے اور ہتھیلیوں پر مل لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1694]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1694، ترقيم محمد عوامة 1690)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 1694 in Urdu