🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. في الرجل يتزوج المرأة ويشترط لها في دارها
ایک آدمی نے کسی عورت سے شادی کی اور اس کے لئے اسی کے گھر میں رہنے کی شرط لگائی تو جن حضرات کے نزدیک اس شرط کو پورا کرنا ضروری ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16711 ترقیم الشثری: -- 17252
١٧٢٥٢ - حدثنا ابن علية عن ابي حيان قال: (نا) (١) ابو الزناد ان امراة خاصمت زوجها إلى عمر بن عبد العزيز قد شرط لها دارها حين تزوجها فاراد ان (٢) يخرجها منها فقضى عمر ان لها (دارها) (٣) لا يخرجها منها وقال: والذي نفس عمر بيده لو استحللت فرجها بزنة احد ذهبا (لاخذتك) (٤) به لها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (حدثنا).
(٢) في [ز]: زيادة (امرأة).
(٣) في [ف]: (دار).
(٤) في [أ، ب، س]: (لأخذنا)، وفي [ط]: (لأخذ).

حدثنا ابن علية، عن ابي حيان، قال: نا ابو الزناد، ان امراة خاصمت زوجها إلى عمر بن عبد العزيز، قد شرط لها دارها حين تزوجها، فاراد ان يخرجها منها، فقضى عمر، ان لها دارا لا يخرجها منها، وقال:" والذي نفس عمر بيده لو استحللت فرجها بزنة احد ذهبا لاخذنا به لها".
حضرت ابو زناد فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک عورت حضرت عمر بن عبد العزیز کے پاس ایک مقدمہ لے کر آئی کہ اس کے خاوند نے نکاح کے وقت اس کو اسی کے گھر میں ٹھہرانے کی شرط لگائی تھی۔ اب وہ اس کو اس گھر سے نکالنا چاہتا ہے۔ حضرت عمر بن عبد العزیز نے فرمایا کہ عور ت کا حق ہے کہ وہ اپنے گھر میں رہے خاوند اسے اس سے نکال نہیں سکتا۔ اور قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے کہ اگر تو نے احد پہاڑ کے برابر سونے کے عوض بھی عورت کی شرمگاہ کو حلال کیا ہوتا تو وہ بھی میں تجھ سے لے کر اسے دیتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17252]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17252، ترقيم محمد عوامة 16711)

Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 17252 in Urdu