مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
116. في المفقود يجيء وقد تزوجت امرأته
گم شدہ شخص واپس آئے اور اس کی بیوی شادی کرچکی ہو تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 16989 ترقیم الشثری: -- 17557
١٧٥٥٧ - حدثنا ابو معاوية عن الشيباني عن الشعبي سئل عمر عن رجل غاب عن امراته (فبلغها) (١) انه مات، فتزوجت ثم جاء الزوج الاول، فقال عمر: يخير الزوج الاول بين الصداق وامراته فإن اختار الصداق تركها مع الزوج الآخر، وإن شاء اختار امراته، وقال علي: لها الصداق بما (استحل) (٢) الآخر من فرجها، ويفرق بينه وبينها، ثم تعتد (ثلاث) (٣) حيض ثم ترد على الاول (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (فبلغ).
(٢) في [س]: (استحلل).
(٣) في [أ]: (بثلاث).
(٤) منقطع؛ الشعبي لم يدرك عمر.
حدثنا حدثنا ابو معاوية، عن الشيباني، عن الشعبي، سئل عمر، عن رجل غاب عن امراته فبلغها انه مات فتزوجت ثم جاء الزوج الاول , فقال عمر:" يخير الزوج الاول بين الصداق وامراته، فإن اختار الصداق تركها مع الزوج الآخر , وإن شاء اختار امراته"، وقال علي :" لها الصداق بما استحل الآخر من فرجها، ويفرق بينه وبينها، ثم تعتد ثلاث حيض، ثم ترد على الاول"
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے اس شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا جو غائب ہوگیا اور اس کی بیوی کو اس کے مرنے کی اطلاع ملی تو اس نے عدت گزار کر شادی کرلی۔ پھر پہلا خاوند آگیا تو کیا حکم ہے؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ پہلے خاوند کو مہر اور عورت کے درمیان اختیار دیا جائے گا۔ اگر وہ مہر اختیار کرلے تو عورت دوسرے خاوند کے پاس رہے گی اور اگر وہ چاہے تو اپنی بیوی کو اختیار کرلے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عورت کو دوسرے خاوند کی طرف سے مہر ملے گا اور دونوں کے درمیان تفریق کرادی جائے گی، پھر وہ تین حیض عدت گزارے گی اور پہلے خاوند کو واپس کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17557]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17557، ترقيم محمد عوامة 16989)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 17557 in Urdu