🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
208. ما قالوا: في الرجل أو (المرأة) تسأل ابنها (أن) يطلق امرأته
اگر کوئی مرد یا عورت اپنے بیٹے سے کہیں کہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 19399 ترقیم الشثری: -- 20179
٢٠١٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: نا (١) محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن ابي عبد الرحمن قال: كان من الحي فتى في بيت شلم (تزل) (٢) به امه حتى (زوجته) (٣) ابنة عم له فعلق منها معلقا، ثم قالت له امه: طلقها، فقال: لا استطيع، علقت مني (ما لا استطيع) (٤) ان اطلقها معه، قالت: فطعامك (وشرابك) (٥) علي حرام حتى تطلقها فرحل إلى ابي الدرداء إلى الشام فذكر له شانه فقال: (ما) (٦) انا بالذي آمرك ان تطلق امراتك، ولا انا بالذي آمرك ان تعق والديك (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (وكيع).
(٢) في [س]: (ترك).
(٣) في [ب، س] (حتى تزوجته).
(٤) في [س]: (ما لا تستطيع).
(٥) في [جـ، ط]: (وخيرائك).
(٦) سقط من: [س].
(٧) ضعيف؛ عطاء اختلط.

حضرت ابو عبدالرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک قبیلے میں ایک نوجوان تھا جس کی والدہ نے اصرار کرکے اس کی شادی اس کی چچا زاد بہن سے کرادی۔ پھر وہ لڑکا بھی اس سے محبت کرنے لگا۔ پھر اس کی والدہ نے اسے حکم دیا کہ اس لڑکی کو طلاق دے دے۔ اس نوجوان نے کہا کہ اب میں اسے چاہنے لگا ہوں اور اب اسے طلاق دینے کی طاقت نہیں رکھتا۔ اس کی ماں نے کہا کہ تیرا کھانا اور تیرا پانی مجھ پر حرام ہے جب تک تو اسے طلاق نہ دے دے۔ اس نوجوان نے شام کی طرف سفر کیا اور حضرت ابو دردائ رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچا اور ان سے سارا قصہ ذکر کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ میں نہ تو تمہیں اپنی بیوی کو طلاق دینے کا حکم دیتا ہوں اور نہ ہی اپنی والدہ کی نافرمانی کا کہتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20179]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20179، ترقيم محمد عوامة 19399)

Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 20179 in Urdu