مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
208. ما قالوا: في الرجل أو (المرأة) تسأل ابنها (أن) يطلق امرأته
اگر کوئی مرد یا عورت اپنے بیٹے سے کہیں کہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے تو کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 19398 ترقیم الشثری: -- 20178
٢٠١٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: نا جرير عن (الركين) (١) عن ابي طلحة الاسدي قال: كنت جالسا عند ابن عباس فاتاه اعرابيان (فاكتنفاه) (٢) فقال: احدهما: إني منت ابغي إبلا لي، فنزلت بقوم فاعجبتني فتاة لهم، فتزوجتها فحلف ابواي ان لا يضماها ابدا، وحلف الفتى فقال: عليه (الف محرر) (٣) والف هدية والف بدنة إن طلقها، فقال ابن عباس: ما انا بالذي آمرك ان تطلق امراتك، ولا ان (تعق) (٤) والديك قال: فما اصنع بهذه المراة؟ قال: إبرر والديك (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الدكين)، وفي [س]: (الوكين).
(٢) في [س]: (فاكتفاه).
(٣) سقط من: [س].
(٤) في [ز]: (تعيق).
(٥) حسن؛ أبو طلحة الأسدي صدوق.
حضرت ابوطلحہ اسدی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ دو دیہاتی اپنا جھگڑا لے کر آئے۔ ایک نے کہا کہ میں اپنا اونٹ تلاش کرتا ہوا ایک قوم میں جا پہنچا، ان کی ایک لڑکی مجھے بہت پسند آئی میں نے اس سے شادی کرلی۔ میرے والدین نے قسم کھالی ہے کہ وہ اس عورت کو بہو کے طو رپر کبھی قبول نہ کریں گے۔ لڑکے نے قسم کھالی کہ اگر وہ اس کو طلاق دے تو اس پر ایک ہزار غلام آزاد کرنا، ایک ہزار ہدیے دینا اور ایک ہزار اونٹ صدقہ کرنا لازم ہے۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں نہ تو تمہیں طلاق دینے کا حکم دیتا ہوں اور نہ ہی والدین کی نافرمانی کا۔ اس نے کہا کہ پھر میں کیا کروں؟ آپ نے فرمایا کہ والدین سے حسن سلوک کا معاملہ کرتے رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطلاق/حدیث: 20178]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 20178، ترقيم محمد عوامة 19398)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 20178 in Urdu