مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
253. في الرجل يهدي إلى الرجل، أو يبعث إليه
کوئی شخص کسی کو ہدیہ دے یا اُس کی طرف ہدیہ بھیجے
ترقیم عوامۃ: 22405 ترقیم الشثری: -- 23374
٢٣٣٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (زيد) (١) بن الحباب عن (حسين) (٢) ابن واقد قال: حدثني عبد الله بن بريدة عن ابيه ان سلمان لما اتى المدينة اتى النبي ﷺ بهدية على طبق فوضعها بين يديه فقال:"ما هذا؟" قال: صدقة عليك وعلى اصحابك، (قال) (٣) :"إني لا آكل الصدقة"، فرفعها ثم اتاه من الغد بمثلها فقال:"ما هذا؟" فقال: هدية لك (٤) ، فقال رسول الله ﷺ لاصحابه:"كلوا" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (يزيد).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (حصين).
(٣) في [جـ، ز]: (فقال).
(٤) في [ع]: زيادة (يا رسول اللَّه).
(٥) حسن؛ حسين بن واقد صدوق، أخرجه أحمد (٢٢٩٩٧)، والترمذي في الشمائل (٢٠)، والبزار (٢٧٢٦/ كشف)، والحاكم ٢/ ١٦، والطبراني (٦٠٧٠)، والبيهقي ١٠/ ٣٢١، وابن عبد البر في التمهيد ٣/ ٩٨، والطحاوي ٢/ ١٠.
حضرت بریدہ سے مروی ہے کہ حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ جب مدینہ حاضر ہوئے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک پلیٹ میں ہدیہ لے کر حاضر ہوئے، اس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا یہ کیا ہے؟ حضرت سلمان نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب پر صدقہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں صدقہ نہیں کھاتا۔ انہوں نے وہ ہدیہ اٹھوا دیا (یعنی واپس کردیا) پھر اگلے دن اسی طرح لے کر آئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا یہ کیا ہے؟ حضرت سلمان نے فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ہدیہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا کھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23374]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23374، ترقيم محمد عوامة 22405)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 23374 in Urdu