مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
445. ما لا يحله (قضاء) القاضي
قاضی کے فیصلہ سے کیا چیز حلال نہیں ہوتی
ترقیم عوامۃ: 23427 ترقیم الشثری: -- 24473
٢٤٤٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا هشام بن عروة عن ابيه عن زينب بنت ام سلمة (عن ام سلمة) (١) قالت: قال رسول الله ﷺ:"إنكم تختصمون إلي، وإنما انا بشر، ولعل بعضكم ان يكون الحن بحجته من بعض، وإنما اقضي بينكم على نحو مما اسمع منكم، فمن قضيت له من حق اخيه بشيء فلا ياخذه، فإنما اقطع له قطعة من النار ياتي بها يوم القيامة" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٦٨٠)، ومسلم (٧١٣).
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنا جھگڑا لے کر میرے پاس آتے ہو، جبکہ میں بھی تمہاری طرح انسان ہوں، شاید کہ تم میں سے بعض لوگ بعض پر دلائل میں سبقت لے جائیں، اور میں تو تمہارے درمیان اسی کے مطابق فیصلہ کروں گا جو تم سے سنوں گا، پس جس کے لئے میں اس کے بھائی کے حق میں سے کچھ بھی فیصلہ کر دوں وہ اس کو نہ لے، بیشک وہ تو آگ کا ایک ٹکڑا ہے۔ جو قیامت کے دن اس کے ساتھ آئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24473]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24473، ترقيم محمد عوامة 23427)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 24473 in Urdu