🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
447. في القاضي ما ينبغي أن يبدأ به في قضائه
قاضی کے لئے فیصلہ میں کس چیز سے آغاز اور ابتداء کرنا بہتر ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 23443 ترقیم الشثری: -- 24489
٢٤٤٨٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الشيباني عن محمد بن (عبيد الله) (١) الثقفي قال: لما بعث رسول الله ﷺ معاذا إلى اليمن قال:"يا معاذ! ⦗٥١٧⦘ بم تقضي؟" قال: اقضي بكتاب الله، قال:"فإن جاءك امر ليس في كتاب الله"، (قال: اقضي بما قضى (به) (٢) نبيه ﷺ، قال:"فإن جاءك امر ليس في كتاب الله) (٣) ولم يقض فيه نبيه (ولم) (٤) يقض فيه الصالحون؟" قال: اؤم الحق جهدي، قال: فقال رسول الله ﷺ:"الحمد لله الذي جعل (رسول) (٥) رسول الله ﷺ (٦) يقضي بما يرضى به رسول الله ﷺ (٧) " (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) ناقصة، وفي [ح]: (ولم).
(٥) سقط من: [ط].
(٦) سقط من: [ز].
(٧) سقط من: [أ، ز].
(٨) مرسل؛ محمد بن عبيد اللَّه الثقفي تابعي.

حضرت محمد بن عبید اللہ سے مروی ہے کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف قاضی بنا کر بھیجا تو فرمایا اے معاذ! کیسے فیصلہ کرو گے؟ حضرت معاذ نے فرمایا: کتاب اللہ کے مطابق فیصلہ کروں گا، حضور 5 نے فرمایا: اگر کوئی ایسا معاملہ آجائے جو قرآن میں نہ ہو؟ حضرت معاذ نے فرمایا: میں رسول 5 کے فیصلہ کے مطابق فیصلہ کروں گا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر کوئی معاملہ ایسا آجائے جو قرآن میں بھی نہ ہو، اور اس کے متعلق نبی 5 نے بھی فیصلہ نہ کیا ہو اور اس کے متعلق متقدمین نیک لوگوں کا فیصلہ بھی موجود نہ ہو؟ حضرت معاذ رضی اللہ عنہ نے فرمایا میں اپنی کوشش اور رائے سے درست فیصلہ کروں گا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے رسول اکرم 5 کے قاصد کو اس کے مطابق فیصلہ کرنے کی توفیق دی جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم راضی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24489]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24489، ترقيم محمد عوامة 23443)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 24489 in Urdu