مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
25. في المريض ما يرقى به وما يعوذ به؟
مریض کے بارے میں، کس چیز سے دم کیا جائے اور کس سے تعویذ دیا جائے
ترقیم عوامۃ: 24036 ترقیم الشثری: -- 25116
٢٥١١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن مسلم عن مسروق عن عائشة قالت: كان رسول الله ﷺ يعوذ بهذه الكلمات:"اذهب ⦗١٥٣⦘ (الباس) (١) رب الناس، واشف وانت الشافي لا شفاء إلا شفاؤك (شفاء) (٢) لا (يغادر) (٣) سقما"، قالت: فلما ثقل رسول الله ﷺ (٤) في مرضه الذي مات فيه اخذت بيده فجعلت امسحها واقولها، قالت: فنزع يده من يدي وقال:"اللهم اغفر لي والحقني (بالرفيق) (٥) (الاعلى) (٦) " قالت: فكان (هذا) (٧) آخر (ما) (٨) سمعت من كلامه (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الناس).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) في [ط]: (يغار).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) في [ز]: (بالرفيع).
(٦) سقط من: [جـ، ز].
(٧) سقط من: [ز].
(٨) سقط من: [هـ].
(٩) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٧٤٣)، ومسلم (٢١٩١).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کلمات کے ساتھ تعویذ (پناہ) دیا کرتے تھے۔ ’ ’ اے لوگوں کے پروردگار! تکلیف دور کر دے، اور شفاء عطا فرما، تو ہی شفا دینے والا ہے، تیری شفاء کے علاوہ کوئی شفا نہیں ہے اور ایسی شفا دے جو کسی بیماری کو نہ چھوڑے ‘ ‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، پس جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اپنے مرض الموت میں حالت زیادہ بوجھل ہوگئی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ پکڑا اور اس کو مسح کر کے یہ کلمات کہنے لگی، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے ہاتھ سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا اور فرمایا: ”اے اللہ! تو میری مغفرت فرما اور مجھے توُ رفیق اعلیٰ کے ساتھ ملا دے“ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ پس یہ آخری بات تھی جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سُنی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25116]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25116، ترقيم محمد عوامة 24036)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25116 in Urdu