مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
25. في المريض ما يرقى به وما يعوذ به؟
مریض کے بارے میں، کس چیز سے دم کیا جائے اور کس سے تعویذ دیا جائے
ترقیم عوامۃ: 24051 ترقیم الشثری: -- 25131
٢٥١٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يحيى بن ابي (حية) (١) عن عبد العزيز بن رفيع عن عبد الله بن ابي الحسين عن عمر بن الخطاب ان ⦗١٦١⦘ رسول الله ﷺ قال:"نزل (ملكان، فجلس) (٢) احدهما عند راسي والآخر عند رجلي، فقال: الذي عند رجلي (للذي) (٣) عند راسي: ما به؟ قال: حمى شديدة، قال: عوذه، قال: فما نفث ولا نفخ، (فقال) (٤) : بسم الله ارقيك والله يشفيك، خذها فلتهنئك" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حبة).
(٢) في [هـ]: (مجلس ملكان).
(٣) في [ح]: (للذين).
(٤) في [جـ]: (فقال).
(٥) ضعيف منقطع؛ يحيى بن أبي حية ضعيف، وعبد اللَّه بن أبي الحسن لا يروي عن عمر، أخرجه الطبراني في الدعاء (١٠٩٣)، وابن السني في عمل اليوم والليلة (٥٦٩)، والقزويني في التدوين ٤/ ٨٥.
حضرت عمر بن خطاب سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دو فرشتے نیچے آئے اور ان میں سے ایک میرے سر کے پاس بیٹھ گیا اور دوسرا میرے پاؤں کے پاس بیٹھ گیا، جو فرشتہ میرے پاؤں کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اس نے میرے سر کی طرف بیٹھے ہوئے فرشتے سے پوچھا اس آدمی کو کیا ہوا ہے؟ اس نے جواب دیا، سخت بخار ہے، پہلے نے کہا، اس کو دم کرو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں، اس نے پھونک نہیں ماری … چناچہ اس نے کہا، اللہ کے نام سے میں آپ کو دم کرتا ہوں اور اللہ ہی آپ کو شفا دے گا، یہ دم لو اور تمہیں مبارک ہو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25131]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25131، ترقيم محمد عوامة 24051)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25131 in Urdu