مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
27. من رخص في الرقية من العين
جو لوگ نظر کے دم کی اجازت دیتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24061 ترقیم الشثری: -- 25141
٢٥١٤١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شبابة قال: حدثنا ابن ابي ذئب عن الزهري عن ابي امامة بن سهل (بن حنيف) (١) عن ابيه ان عامرا مر به وهو يغتسل ⦗١٦٨⦘ فقال: ما رايت كاليوم (قط) (٢) ولا جلد (مخباة) (٣) ، (فلبط) (٤) به حتى ما يعقل (لشدة) (٥) الوجع، فاخبر بذلك النبي ﷺ، (فدعاه النبي) (٦) ﷺ (٧) (فتغيظ) (٨) عليه، وقال:" (قتلته) (٩) (علا ما) (١٠) يقتل احدكم اخاه؟ الا بركت؟"، فامر النبي ﷺ (بذلك) (١١) فقال:"اغسلوه"، فاغتسل فخرج مع (الركب) (١٢) (١٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) زيادة في: [جـ، ز].
(٣) في [أ، ح، ط]: (محناه).
(٤) في [أ، ح، ط]: (فليط).
(٥) في [ط]: (بشدة).
(٦) سقط من: [ط].
(٧) سقط من: [ز، ط].
(٨) في [أ، ح]: (فتغيظه).
(٩) في [ط]: (قتيبة).
(١٠) في [جـ]: (على م)، وفي [أ، هـ]: (على م).
(١١) سقط من: [ط].
(١٢) في [ط]: (الركبا).
(١٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٥٩٨٠)، والنسائي في الكبرى (٧٦١٨)، وابن ماجه (٣٥٠٩)، ومالك ٢/ ٩٣٩، والطحاوي في شرح المشكل (٢٨٩٥)، وعبد الرزاق (١٩٧٦٦)، وابن السني (٢٠٤)، والطبراني (٥٥٧٥)، والبيهقي في دلائل النبوة ٦/ ١٦٣، وابن عبد البر في التمهيد ٦/ ٢٤٢، وابن حبان (٦١٠٦)، والحاكم ٣/ ٤١٠.
حضرت ابو امامہ بن سہل بن حنیف، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عامر، سہل کے پاس سے گذرے جبکہ سہل غسل کر رہے تھے۔ حضرت عامر نے کہا۔ میں نے آج کے دن (دکھائی دینے والے شخص کی طرح کبھی نہیں دیکھا اور نہ ہی اس قدر سفید چمڑی دیکھی۔ پس (اتنے میں) حضرت سہل زمین پر گرگئے۔ یہاں تک کہ بوجہ شدت تکلیف کے انہیں کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا۔ چناچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات کی اطلاع کی گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عامر کو بلایا اور ان پر غصہ کا اظہار کیا اور فرمایا: ”تم نے اس کو قتل کردیا ہے۔ تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کس بنیاد پر قتل کرتا ہے؟ تم نے اس کے لئے دعائے برکت کیوں نہیں کی؟“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان (عامر) کو حکم دیا اور فرمایا۔ ”اس کو غسل دو“ چناچہ انہوں نے غسل کیا اور قافلہ کے ہمراہ چلے گئے۔ حضرت زہری فرماتے ہیں۔ علم کی بات یہ ہے کہ غسل وہ شخص کرتا ہے جس نے نظر لگائی ہے۔ فرماتے ہیں کہ ایک پیالہ میں پانی لایا جائے اور پھر یہ اس پیالہ میں دھوئے۔ پھر اپنے بائیں ہاتھ سے اپنے دائیں ہاتھ پر پانی ڈالے پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالے اور پھر اپنا بایاں ہاتھ ڈالے اور اپنی دائیں کہنی پر پانی ڈالے اور دایاں ہاتھ ڈالے اور اپنی بائیں کہنی پر پانی ڈالے پھر اپنا دایاں قدم دھوئے پھر اپنا دایاں ہاتھ دھوئے پھر اپنا بایاں قدم دھوئے۔ پھر دایاں ہاتھ ڈالے اور دونوں گھٹنے دھوئے۔ اور اس کے ازار کو پکڑ لے اور اس کے سر پر ایک ہی مرتبہ یہ پانی انڈیل دے۔ پیالے کو خالی ہونے تک انڈیلے رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25141]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25141، ترقيم محمد عوامة 24061)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25141 in Urdu