مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
27. من رخص في الرقية من العين
جو لوگ نظر کے دم کی اجازت دیتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24060 ترقیم الشثری: -- 25140
٢٥١٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاوية بن (هشام) (١) قال: حدثنا عمار بن (رزيق) (٢) عن عبد الله بن عيسى عن امية بن هند عن عبد الله بن عامر بن ربيعة عن ابيه قال: (انطلقت) (٣) انا وسهل بن حنيف نلتمس الخمر (٤) ، فوجدنا خمرا (و) (٥) غديرا، وكان احدنا يستحي ان يغتسل واحد (يراه) (٦) ، فاستتر مني حتى إذا راى (ان) (٧) قد فعل نزع جبة عليه من كساء، ثم دخل الماء، فنظرت إليه فاعجبني ⦗١٦٧⦘ خلقه، (فاصبته) (٨) (منها) (٩) بعين، (فاخذته) (١٠) (قفقفة) (١١) وهو في الماء، فدعوته فلم (يجبني) (١٢) فانطلقت إلى النبي ﷺ فاخبرته الخبر، فقال: رسول الله ﷺ (١٣) :" (قوموا) (١٤) فاتاه"، فرفع (عن) (١٥) ساقه ثم ادخل إليه الماء، فلما اتاه ضرب صدره ثم قال:"اللهم اذهب حرها وبردها و (وصبها) (١٦) "، ثم قال:"قم"، فقام، فقال: رسول الله ﷺ:"إذا راى احدكم من نفسه او ماله او اخيه (١٧) فليدع بالبركة فإن العين حق" (١٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (همام).
(٢) في [هـ]: (زريق)، وفي [ز]: (رزين).
(٣) في [ط]: (انطلق).
(٤) أي: الأشجار الساترة ونحوها.
(٥) في [جـ، ز]: (أو).
(٦) في [ط]: (يرانا).
(٧) سقط من: [ط].
(٨) في [ز]: (فأصبتها).
(٩) في [ز]: (منه).
(١٠) سقط من: [أ، ح، ط].
(١١) في [أ، ح]: (فتطعمه)، وفي [ط]: (معطمه)، وفي [هـ]: (قعقعة).
(١٢) في [ط]: (يجبلي).
(١٣) سقط من: [ز].
(١٤) في [ح]: (قوموه).
(١٥) في [ط]: (من).
(١٦) في [ط]: (وجهها).
(١٧) في [هـ]: زيادة (ما يعجبه).
(١٨) مجهول؛ لجهالة أمية بن هند، أخرجه أحمد (١٥٧٠٠)، والنسائي في الكبرى (٧٥١١)، وابن ماجه (٣٥٠٦)، وأبو يعلى (٧١٩٥)، والطحاوي في شرح المشكل (٢٩٠١)، وابن السني (٢٠٦)، والحاكم ٤/ ٢١٥، والبخاري في التاريخ ٢/ ٩.
حضرت عبد اللہ بن عامر بن ربیعہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں اور سہل بن حنیف چلے اور ہم کسی اوٹ کی تلاش میں تھے۔ چناچہ ہم نے کوئی اوٹ یا کنواں پایا اور ہم میں سے ہر ایک اس بات سے شرماتا تھا کہ وہ غسل کرے اور اسے کوئی دیکھے۔ چناچہ انہوں نے میرے آگے پردہ کیا یہاں تک کہ جب انہوں نے یہ دیکھا کہ میں غسل کرچکا ہوں تو انہوں نے وہ چادر کا جبہ اتار دیا جو انہوں نے پہنا ہوا تھا۔ اور پھر وہ پانی میں داخل ہوگئے۔ پس میں نے ان کی طرف دیکھا تو مجھے ان کی ساخت بہت خوبصورت لگی جس کی وجہ سے انہں امیری نظر لگ گئی۔ پس انہوں نے پانی میں ہی خوب کپکپانا شروع کیا۔ میں نے انہیں بلایا لیکن انہوں نے مجھے کوئی جواب نہ دیا۔ چناچہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف چلا گیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ساری بات بتائی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھو“۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان (سہل) کے پاس تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی پنڈلی مبارک سے (کپڑا) اٹھایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی طرف پانی میں داخل ہوگئے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے سینہ پر مارا اور پھر فرمایا: ”اے اللہ! اس کی سردی، گرمی اور درد کو دور کر دے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اٹھ کھڑا ہو“ چناچہ وہ کھڑے ہوگئے، اس پر سول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی اپنے آپ یا اپنے مال یا اپنے بھائی سے کوئی ایسی چیز دیکھے جو اس کو بہت پیاری لگے تو اسے برکت کی دعا کرنی چاہیے کیونکہ نظر برحق ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25140]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25140، ترقيم محمد عوامة 24060)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25140 in Urdu