مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
30. في كراهية الكي (والرقى)
داغنے اور تعویذ کرنے کی کراہت کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 24088 ترقیم الشثری: -- 25169
٢٥١٦٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن حصين عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"عرضت علي الامم، فإذا سواد عظيم، ⦗١٨١⦘ فقلت هذه امتي، فقيل: هذا موسى وقومه، (قال) (١) : ثم قيل لي: انظر إلى الافق، فنظرت فإذا سواد قد ملا الافق، (قال) (٢) : (فقيل) (٣) : (هذه) (٤) امتك، ويدخل الجنة (٥) سبعون الفا بغير حساب"، ثم دخل رسول الله ﷺ ولم يبين لهم، فافاض القوم (فقالوا) (٦) : نحن (الذين) (٧) آمنا بالله واتبعنا (رسوله) (٨) ، فنحن (هم) (٩) ، او (اولادنا) (١٠) الذين ولدوا في الإسلام، قال: فبلغ ذلك رسول الله ﷺ فقال:"هم الذين لا يسترقون ولا (يتطيرون) (١١) (ولا) (١٢) يكتوون، وعلى ربهم يتوكلون" (١٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ز].
(٢) في [ط، هـ]: (فقال).
(٣) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٤) في [أ، ح]: (فهذا).
(٥) في [جـ، ز]: زيادة (سواها).
(٦) سقط من: [ز].
(٧) في [ح]: (الذي).
(٨) في [ط، هـ]: (رسله).
(٩) في [أ، ح]: (نم).
(١٠) في [جـ]: (أولاده).
(١١) في [ط]: (يقطيرون).
(١٢) في [ط]: (فلا).
(١٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٥٤١)، ومسلم (٢٢٠).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھ پر اُمّتوں کو پیش کیا گیا۔ پس ایک بہت بڑی تعداد نظر آئی تو میں نے پوچھا۔ یہ میری امت ہے؟ کہا گیا۔ یہ حضرت موسیٰ اور ان کی قوم ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں۔ پھر مجھے کہا گیا۔ آسمان کی طرف دیکھو۔ چناچہ میں نے دیکھا تو ایک بڑی تعداد تھی جس نے افق کو بھر دیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں۔ کہا گیا۔ یہ آپ کی امت ہے اور ان میں سے ستر ہزار بغیر حساب کے جنت میں جائیں گے۔“ پھر جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اندر تشریف لے گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے بارے میں مزید بیان نہیں کیا۔ تو لوگ افاض اور کہنے لگے۔ ہم لوگ اللہ پر ایمان لائے ہیں اور ہم نے اس کے رسول کی اتباع کی ہے۔ پس ہم ہی وہ لوگ ہیں۔ یا اس کا مصداق ہمارے وہ بچے ہیں جو اسلام کی حالت میں پیدا ہوئے۔ راوی کہتے ہیں۔ یہ بات جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہوں گے جو تعویذ نہیں کروائیں گے اور فال نہیں نکالیں گے اور نہ داغیں گے بلکہ اپنے پروردگار پر بھروسہ کریں گے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25169]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25169، ترقيم محمد عوامة 24088)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25169 in Urdu