مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
43. ما قالوا: في العسل؟
شہد کے بارے میں جو روایات ہیں
ترقیم عوامۃ: 24154 ترقیم الشثری: -- 25236
٢٥٢٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن شعبة عن قتادة عن ابي المتوكل الناجي عن ابي سعيد الخدري قال: جاء رجل إلى رسول الله ﷺ فقال: يا رسول الله إن اخي استطلق بطنه، قال:"اسقه عسلا"، فسقاه، فاتى النبي ﷺ (١) فقال: يا رسول الله إني سقيته فلم يزده إلا استطلاقا، قال:"اسقه عسلا"، [فسقاه، فاتى رسول الله ﷺ فقال: يا رسول الله إني سقيته (فلم يزده) (٢) إلا استطلاقا، قال:"اسقه عسلا"] (٣) ، فإما في الثالثة وإما في الرابعة (قال) (٤) : (حسبته) (٥) قال: فشفي فقال رسول الله ﷺ:"صدق الله وكذب بطن اخيك" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز]، وفي [هـ]: ﵇.
(٢) تكررت في: [ح].
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) [جـ، ز]: زيادة (قال).
(٥) [هـ]: (أحسبه)، وفي [أ، ح، ط]: (لحسبه).
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٦٨٤)، ومسلم (٢٢١٧).
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ایک آدمی جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرے بھائی کو دست آ رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کو شہد پلاؤ۔“ چناچہ اس آدمی نے اپنے بھائی کو شہد پلایا۔ پھر (دوبارہ) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں نے اس کو شہد پلایا ہے لیکن شہد نے اس کے دست میں اور اضافہ کردیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس کو شہد پلاؤ۔“ چناچہ اس آدمی نے (دوبارہ) اپنے بھائی کو شہد پلایا۔ اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں نے اس کو شہد پلایا ہے لیکن شہد نے تو اس کے دست میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (پھر) ارشاد فرمایا: ”تم اس کو شہد پلاؤ“۔ پھر تیسری بار یا چوتھی بار تھی (میرے خیال میں) کہ اس آدمی نے بتایا۔ وہ مریض صحت یاب ہوگیا ہے۔ اس پر جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی بات سچی ہے اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25236]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25236، ترقيم محمد عوامة 24154)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25236 in Urdu