مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من حرم المسكر وقال: هو حرام ونهى عنه
جو لوگ نشہ آور چیز کو حرام قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ حرام ہے اور اس سے منع کرتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24211 ترقیم الشثری: -- 25295
٢٥٢٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن عبيد عن محمد بن إسحاق عن يزيد (بن) (١) ابي حبيب عن مرثد بن عبد الله اليزني عن (ديلم) (٢) الحميري قال: سالت رسول الله ﷺ فقلت: يا رسول الله إنا بارض باردة، (نعالج) (٣) (بها) (٤) ⦗٢٢١⦘ عملا شديدا، وإنا نتخذ شرابا من هذا القمح نتقوى به على اعمالنا، (و) (٥) على برد (بلادنا) (٦) ، قال:"هل يسكر؟" قلت: نعم، (قال) (٧) :" (فاجتنبوه) (٨) "، [قال: ثم (جئته) (٩) من بين يديه فقلت له مثل ذلك، فقال:"هل يسكر؟" قلت: نعم، قال:"فاجتنبوه"] (١٠) ، قلت: إن الناس غير تاركيه قال:"فإن لم يتركوه فاقتلوهم" (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [ح]: (ويلم).
(٣) في [ط]: (نفالج).
(٤) في [ز]: (فيها).
(٥) سقط من: [أ، ح، ط].
(٦) في [ز]: (ديارنا).
(٧) سقط من: [ح].
(٨) في [أ]: (فاجتنبوا).
(٩) في [ح]: (حبيته).
(١٠) سقط من [ز]: ما بين المعكوفين.
(١١) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، وأخرجه أحمد (١٠٨٣٥)، وأبو داود (٣٦٨٣)، والبخاري في التاريخ (٧/ ١٣٦)، وابن سعد (٥/ ٥٣٣)، والطبراني (٤٢٠٦)، والبيهقي (٨/ ٢٩٢)، وابن أبى عاصم في الآحاد (٢٦٨٣).
حضرت دیلم حِمْیَری سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم ایک ٹھنڈے علاقہ میں رہتے ہیں اور وہاں ہم سخت کام کرتے ہیں اور ہم گیہوں سے ایک قسم کا مشروب تیار کرتے ہیں جس کو پی کر ہم اپنے اعمال اور اپنے علاقوں کی ٹھنڈک پر تقویت حاصل کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا وہ نشہ آور ہوتا ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پس تم اس سے بچو۔“ راوی کہتے ہیں کہ میں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس (واپس) آیا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسی ہی بات (دوبارہ) کہی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: ”کیا یہ مشروب نشہ آور ہوتا ہے۔“؟ میں نے عرض کیا۔ جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پھر تم اس سے اجتناب کرو۔“ میں نے عرض کیا۔ لوگ تو اس مشروب کو چھوڑنے والے نہیں ہیں؟ آپ نے ارشاد فرمایا: ”اگر لوگ اس مشروب کو نہ چھوڑیں تو تم ان سے قتال کرو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25295]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25295، ترقيم محمد عوامة 24211)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25295 in Urdu