🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. في نقيع الزبيب ونبيذ العنب
کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24320 ترقیم الشثری: -- 25407
٢٥٤٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن حلام بن صالح عن سليك بن مسحل قال: خرج عمر حاجا او معتمرا فنزل على ماء فدعا بسفرة، فاكل واكل القوم، ثم دعا بشراب، فاتي بقدح من نبيذ، فقال: ادفعه إلى عبد الرحمن بن عوف، فلما شمه رده، ثم دفعه إلى سعد بن ابي وقاص، فلما شمه رده، قال: فهاته، فذاقه فقال: يا عجلان -يعني غلامه- ما هذا؟ فقال: يا امير المؤمنين! جعلت زبيبا في سقاء ثم علقته ببطن الراحلة وصببت عليه من الماء، قال: ائت بشاهدين على ما تقول، فجاء بشاهدين فشهدا، فقال: اي بني، اغسل سقاءك يلين لنا شرابه، فإن السقاء يغتلم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ حلام بن صالح وسليك بن مسحل صدوقان.
حضرت سلیک بن مسحل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر حج یا عمرہ کرنے نکلے تو وہ ایک کنویں کے پاس اترے اور انہوں نے اپنا توشہ سفر منگوایا اور اس کو آپ نے بھی کھایا اور باقی لوگوں نے بھی کھایا۔ پھر آپ نے پانی منگوایا تو آپ کے پاس نبیذ کا ایک پیالہ لایا گیا آپ نے فرمایا: یہ نبیذ والا پیالہ حضرت عبد الرحمن بن عوف کو دے دو۔ پس جب حضرت عبد الرحمن بن عوف نے اس کو سونگھا تو آپ نے وہ پیالہ واپس کردیا۔ پھر وہ پیالہ حضرت سعد بن ابی وقاص کو دیا تو انہوں نے بھی اس کو سونگھا اور واپس کردیا۔ حضرت عمر نے فرمایا: یہ ادھر لاؤ۔ پس آپ نے اس پیالہ کو چکھا اور پھر فرمایا: اے عجلان! (یعنی اپنے غلام سے خطاب کیا۔) یہ کیا ہے؟ اس نے عرض کیا۔ اے امیر المؤمنین! میں نے مشکیزہ میں کشمش ڈا ا پھر میں نے اس کو کجاوہ کے اندر لٹکا دیا اور میں نے اس پر پانی بہایا۔ حضرت عمر نے فرمایا: جو بات تم کہہ رہے ہو۔ اس پر تم دو گواہ لاؤ۔ چناچہ وہ دو گواہ لے آیا اور انہوں نے گواہی دی۔ تو حضرت عمر نے فرمایا: اے میرے بیٹے! اپنے مشکیزہ کو دھوؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25407]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25407، ترقيم محمد عوامة 24320)

Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25407 in Urdu