مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
5. في نقيع الزبيب ونبيذ العنب
کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
ترقیم عوامۃ: 24307 ترقیم الشثری: -- 25394
٢٥٣٩٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن نمير عن فضيل بن غزوان عن عاصم عن (زر) (١) عن ابي (وائل) (٢) (عن) (٣) عبد الله قال: نبيذ العنب خمر (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز]: (ذر).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) سقط من: [ز، ط].
(٤) ضعيف؛ لضعف رواية عاصم عن زر وأبي وائل.
حضرت ابو وائل، حضرت عبد اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: انگور کی نبیذ خمر (کے حکم میں) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25394]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25394، ترقيم محمد عوامة 24307)
ترقیم عوامۃ: 24308 ترقیم الشثری: -- 25395
٢٥٣٩٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن عبد الله بن الوليد قال: حدثتني ميمونة بنت عبد الرحمن (بن) (١) (معقل) (٢) ان اباها (٣) سئل عن نبيذ نقيع الزبيب فكرهه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [أ، ح، ط]: (مغفل).
(٣) في [ز]: (باها).
حضرت عبد اللہ بن الولید سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ مجھے میمونہ بنت عبد الرحمن بن معقل نے بیان کیا کہ ان کے والد سے کشمش بھگوئے ہوئے پانی کے بارے میں سوال کیا گیا؟ تو انہوں نے اس کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25395]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25395، ترقيم محمد عوامة 24308)
ترقیم عوامۃ: 24309 ترقیم الشثری: -- 25396
٢٥٣٩٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن بكير مولى لعبد الله بن مسعود عن سعيد بن جبير قال: لان اكون حمارا (يستقى) (١) علي احب إلي من (ان) (٢) اشرب نبيذ زبيب معتق.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (يسقي).
(٢) سقط من: [ز].
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے غلام حضرت بکیر، سعید بن جبیر سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: کشمش کی پرانی اور عمدہ نبیذ پینے سے زیادہ مجھے یہ بات محبوب ہے کہ میں ایسا گدھا بنادیا جاؤں جس پر پانی ڈھویا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25396]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25396، ترقيم محمد عوامة 24309)
ترقیم عوامۃ: 24310 ترقیم الشثری: -- 25397
٢٥٣٩٧ - حدثنا ابو بكر (قال: حدثنا) (١) وكيع عن إسرائيل عن جابر عن ابي جعفر وعامر وعطاء انهم كرهوا نبيذ العنب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ح].
حضرت ابو جعفر، حضرت عامر اور حضرت عطاء (ان سب) کے بارے میں روایت ہے کہ یہ کشمش کی نبیذ کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25397]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25397، ترقيم محمد عوامة 24310)
ترقیم عوامۃ: 24311 ترقیم الشثری: -- 25398
٢٥٣٩٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ليث عن حرب عن سعيد بن جبير عن ابن عمر انه سئل عن نقيع الزبيب فقال: الخمر اجتنبوها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة حرب، وليث ضعيف.
حضرت سعید بن جبیر، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان سے کشمش بھگوئے ہوئے شراب کے بارے میں سوال کیا گیا؟ تو انہوں نے فرمایا؛ خمر سے اجتناب کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25398]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25398، ترقيم محمد عوامة 24311)
ترقیم عوامۃ: 24312 ترقیم الشثری: -- 25399
٢٥٣٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن بكير عن سعيد بن جبير قال: لان اكون حمارا يستقى علي احب إلي من ان اشرب نبيذ زبيب معتق.
حضرت سعید بن جبیر کے بارے میں روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں۔ مجھے کشمش کی پرانی اور عمدہ نبیذ پینے سے زیادہ محبوب بات یہ ہے کہ میں ایسا گدھا بن جاؤں جس پر پانی ڈھویا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25399]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25399، ترقيم محمد عوامة 24312)
ترقیم عوامۃ: 24313 ترقیم الشثری: -- 25400
٢٥٤٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن ابي حنيفة عن حماد عن سعيد بن جبير قال: اشرب نبيذ الزبيب المنقع ما دام حلوا (يحذي) (١) اللسان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ط]: (يحدو)، وفي [هـ]: (عدو).
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ تم بھگوئے ہوئے کشمش کی نبیذ اس وقت تک پی لو جب تک وہ میٹھی ہو اور زبان کو اس کی تیزی محسوس ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25400]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25400، ترقيم محمد عوامة 24313)
ترقیم عوامۃ: 24314 ترقیم الشثری: -- 25401
٢٥٤٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن (ابي) (١) (عمر) (٢) عن ابن عباس قال: كان رسول الله ﷺ ينقع له الزبيب، فيشربه اليوم والغد وبعد الغد (إلى) (٣) ان يمسي الثالثة، ثم يامر به فيسقى او يهراق (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أبو).
(٢) في [أ، ح، ز، ط]: (عمرو).
(٣) في [أ، هـ]: (إلا).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠٠٤)، وأحمد (١٩٦٣).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کشمش بھگو دئیے جاتے تھے۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس پانی کو پہلے، دوسرے اور تیسرے دن کی شام تک پیتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حکم دیتے تھے تو وہ بقہس پی لیا جاتا یا گرا دیا جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25401]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25401، ترقيم محمد عوامة 24314)
ترقیم عوامۃ: 24315 ترقیم الشثری: -- 25402
٢٥٤٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا (عبد الواحد) (١) بن صفوان قال: سمعت ابي يحدث عن (امه) (٢) (انها) (٣) (قالت) (٤) : كنت (امغث) (٥) لعثمان الزبيب (غدوة) (٦) (فيشربه) (٧) عشية، (او) (٨) (امغثه) (٩) عشية فيشربه غدوة، فقال لها عثمان: لعلك تجعلين فيه (زهوا) (١٠) قالت: ربما فعلت، قال: فلا تفعلي (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عبد الرحمن).
(٢) في [ط]: (أم).
(٣) في [أ، ح، ز، ط]: سقط.
(٤) في [أ، ح، ط]: (قال).
(٥) أي: أمرس، وفي [أ، ح، ط]: (أمعت).
(٦) سقط من: [ز].
(٧) في [ز]: (فيشرب).
(٨) في [هـ]: (و).
(٩) في [أ، ح، ط]: (أمعته).
(١٠) في [جـ، ط]: (زهرًا).
(١١) مجهول؛ لجهالة صفوان وأمه.
حضرت عبد الواحد بن صفوان بیان کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے والد کو سُنا وہ اپیش والدہ سے بیان کرتے تھے کہ وہ کہتی ہیں۔ میں حضرت عثمان کے لئے صبح کے وقت کشمش مل دیتی تھی۔ جس کو وہ شام کے وقت پیتے تھے اور (اسی طرح) میں آپ کے لئے شام کو کشمش مَل دیتی تھی جس کو آپ صبح کے وقت پیتے تھے۔ پھر حضرت عثمان نے (ایک دن) ان (خاتون صفیہ) سے کہا۔ شاید کہ آپ اس میں کھجوریں بھی ڈالتی ہیں؟ انہوں نے جواب دیا۔ کبھی کبھی یہ کرتی ہوں تو حضرت عثمان نے فرمایا: یہ کام نہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25402]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25402، ترقيم محمد عوامة 24315)
ترقیم عوامۃ: 24316 ترقیم الشثری: -- 25403
٢٥٤٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الاعمش عن موسى بن (طريف) (١) عن ابيه قال: كان (ينبذ) (٢) لعلي (زبيب) (٣) في جرة بيضاء فيشربه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ظريف).
(٢) في [ط، هـ]: (نبيذ).
(٣) في [أ، هـ]: (ينبذ).
(٤) ضعيف جدًا؛ موسى بن طريف متروك.
حضرت موسیٰ بن طریف، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے لئے ایک سفید گھڑے میں کشمش کی نبیذ تیار کی جاتی تھی اور آپ اس کو نوش فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25403]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25403، ترقيم محمد عوامة 24316)