مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
5. في نقيع الزبيب ونبيذ العنب
کشمش بھگویا ہوا شراب اور انگور کی نبیذ
ترقیم عوامۃ: 24321 ترقیم الشثری: -- 25408
٢٥٤٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن منصور بن حيان عن سعيد بن جبير قال: ساله رجل فقال: تعمد إلى الزبيب فتغسله من غباره، ثم تجعله في دن او في جابية، فتدعه في الشتاء شهرين وفي الصيف اقل من ذلك، فقال سعيد: تلك الخمر اجتنبوها.
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ کسی آدمی نے ان سے پوچھا۔ اور کہا: ہم لوگ کشمش کا قصد کرتے ہیں پس ہم اس کا گرد و غبار دھو ڈالتے ہیں پھر ہم اس کو ایک بڑے مٹکے میں یا بڑے مرتبان میں ڈال دیتے ہیں اور پھر ہم اس کو سردیوں میں دو مہینے اور گرمیوں میں اس سے کم مدت یونہی چھوڑ دیتے ہیں؟ تو اس پر حضرت سعید بن المسیب نے کہا: یہی تو شراب (خمر) ہے تم اس سے اجتناب کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25408]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25408، ترقيم محمد عوامة 24321)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25408 in Urdu