مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. في الرخصة في النبيذ، ومن شربه
نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
ترقیم عوامۃ: 24347 ترقیم الشثری: -- 25437
٢٥٤٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسماعيل بن ابي خالد عن قيس بن ابي حازم قال: حدثني عتبة بن فرقد قال: قدمت على عمر، فدعا بعس من نبيذ قد كاد يصير خلا، فقال: اشرب، فاخذته فشربته، فما كدت ان ⦗٢٦٣⦘ اسيغه، ثم اخذه فشربه، ثم قال: يا عتبة، إنا نشرب هذا النبيذ الشديد لنقطع (به) (١) لحوم الإبل في بطوننا ان (تؤذينا) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [أ، ح، ط]: (يؤذينا).
(٣) صحيح.
حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے عتبہ بن فرقد نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں حضرت عمر کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ نے ایک بڑا پیالہ منگوایا جس میں نبیذ تھی۔ جو کہ سرکہ بننے کے قریب تھی۔ پس حضرت عمر نے کہا۔ تم اس کو پیو۔ میں نے وہ پیالہ پکڑا اور اس کو پیا۔ لیکن وہ مجھے حلق سے بآسانی نہیں اتر رہی تھی۔ پھر حضرت عمر نے وہ پیالہ پکڑا اور اس کو نوش فرمایا اور پھر کہا۔ اے عتبہ! ہم یہ سخت قسم کی نبیذ اس لیئے پیتے ہیں تاکہ اس کے ذریعہ سے ہم اپنے پیٹوں میں موجود اونٹوں کے گوشت کو کاٹ دیں (یعنی ہضم کریں) تاکہ وہ ہمیں تکلیف نہ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25437]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25437، ترقيم محمد عوامة 24347)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25437 in Urdu