مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. في الرخصة في النبيذ، ومن شربه
نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
ترقیم عوامۃ: 24359 ترقیم الشثری: -- 25449
٢٥٤٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن عبد الملك قال: سالت ابن عمر عن النبيذ الشديد فقال: جلس رسول الله ﷺ مجلسا بمكة، فجاءه رجل فجلس إلى جنبه، فوجد منه ريحا شديدة فقال:"ما هذا الذي شربت؟" فقال: نبيذ، فقال:"جئ منه"، قال: فدعا بماء فصبه عليه وشرب ثم قال:"إذا اغتلمت اسقيتكم (١) فاكسروها بالماء" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (عليكم).
(٢) مجهول؛ لجهالة عبد الملك، أخرجه النسائي ٨/ ٣٢٣، والطحاوي ٤/ ٢١٩، والدارقطني ٤/ ٢٦٢، والبيهقي ٨/ ٣٠٥، وابن أبي حاتم في المجروحين ٢/ ١٣٢، والمزي ٢٨/ ٤٢٦، وابن الجوزي في التحقيق (١٩٩٨).
حضرت عبد الملک سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سخت نبیذ کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: ایک مرتبہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکہ میں تشریف فرما تھے کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلو میں بیٹھ گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے ایک طرح کی سخت بُو محسوس کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ ”یہ تم نے کیا پیا ہے؟“ اس آدمی نے جواب دیا۔ نبیذ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ میرے پاس لاؤ۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی منگوایا اور اس میں ڈال دیا اور اس کو نوش فرما لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تمہارے مشکیزے تم پر حد کو تجاوز کر جائیں تو تم ان کو پانی سے توڑ ڈالو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25449]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25449، ترقيم محمد عوامة 24359)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25449 in Urdu