مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. في الرخصة في النبيذ، ومن شربه
نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
ترقیم عوامۃ: 24360 ترقیم الشثری: -- 25450
٢٥٤٥٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن نمير عن الاعمش عن ابي إسحاق قال: صنعت طعاما فدعوت اصحاب عبد الله: عمرو بن شرحبيل (وعبد الله) (١) بن ذئب، وعمارة، ومرة الهمداني، وعمرو بن ميمون (فسقيتهم) (٢) النبيذ والطلاء فشربوا، (فقال) (٣) الاعمش: قلت له: كانوا يرون الخوابي؟ قال: نعم، كانوا ينظرون إليها وهم يستقون منها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عبد الرحمن).
(٢) في [ط]: (فسيقتهم).
(٣) في [جـ، ز]: (قال).
حضرت ابو اسحاق سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک (مرتبہ) کھانا تیار کیا اور حضرت عبد اللہ کے ساتھیوں… یعنی عمرو بن شرحبیل، عبد اللہ بن ذئب، عمارہ، مرہ ہمدانی اور عمر بن میمون… کو دعوت دی اور میں نے ان کو نبیذ اور طلاء پلایا اور انہوں نے پیا۔ حضرت اعمش کہتے ہیں۔ میں نے ان (ابو اسحق) سے کہا۔ وہ لوگ مرتبانوں کو دیکھ رہے تھے؟ حضرت ابو اسحق نے کہا۔ ہاں۔ وہ مرتبانوں کو دیکھ رہے تھے اور انہی سے ان کو پلایا جا رہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25450]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25450، ترقيم محمد عوامة 24360)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25450 in Urdu