مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
17. في الخليطين من البسر والتمر والزبيب: من (نهى) عنه
کچی، پکی کھجور اور کشمش کو ملانے کے بارے میں، جو لوگ اس سے منع کرتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24489 ترقیم الشثری: -- 25582
٢٥٥٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن (النجراني) (١) قال: قلت لعبد الله بن عمر: إنا بارض ذات تمر وزبيب، (فهل) (٢) (يخلط) (٣) التمر والزبيب فننبذهما جميعا؟ قال: لا، قلت: لم؟ (قال) (٤) : إن رجلا سكر على عهد رسول الله ﷺ فاتي به النبي وهو سكران، فضربه ثم ساله عن شرابه، (قال) (٥) : شربت نبيذا، (قال) (٦) : اي نبيذ؟ قال: نبيذ تمر وزبيب، قال: قال النبي ﷺ:"لا تخلطوهما فإن كل واحد منهما يكفي وحده" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الحراني).
(٢) في [أ، ح، هـ]: (هل).
(٣) في [هـ]: (يخط).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) في [ز]: (فقال).
(٦) في [ز]: (فقال).
(٧) مجهول؛ لجهالة النجراني، أخرجه أحمد (٤٧٨٦)، والنسائي في الكبرى (٥٢٩٤)، وأبو يعلى (٥٧٨٣).
حضرت نجرانی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا، ہم لوگ کھجوروں اور کشمش کی زمین میں ہوتے ہیں کیا اس بات کی اجازت ہے کہ کھجور اور کشمش کو ملا لیا جائے پھر ہم ان دونوں کی اکٹھی نبیذ بنالیں۔ انہوں نے جواب دیا، نہیں۔ میں نے پوچھا، کیوں؟ انہوں نے جواباً فرمایا، ایک آدمی، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ اقدس میں حالت سکر میں تھا کہ اس کو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مجلس میں اس حال میں لائے کہ وہ نشہ کی حالت میں تھا۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو مارا (یعنی مارنے کا حکم دیا) پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے مشروب کے بارے میں پوچھا۔ تو اس نے کہا میں نے نبیذ پی ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا ”کون سی نبیذ؟“ اس نے جواب دیا، کھجور اور کشمش کی نبیذ۔ راوی کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ان دونوں کو باہم خلط نہ کرو کیونکہ ان میں سے ہر ایک علیحدہ کافی ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25582]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25582، ترقيم محمد عوامة 24489)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25582 in Urdu