مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
17. في الخليطين من البسر والتمر والزبيب: من (نهى) عنه
کچی، پکی کھجور اور کشمش کو ملانے کے بارے میں، جو لوگ اس سے منع کرتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24490 ترقیم الشثری: -- 25583
٢٥٥٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر العبدي عن حجاج (بن) (١) ابي عثمان عن يحيى بن ابي كثير عن عبد الله بن ابي قتادة عن ابيه ان رسول الله ﷺ ⦗٣٠١⦘ قال:"لا تنتبذوا التمر والزبيب جميعا، ولا تنتبذوا الزهو والرطب، وانتبذوا كل واحد منهما على حدة" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (عن).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٦٠٢)، ومسلم (١٩٨٨).
حضرت عبد اللہ بن ابو قتادہ، اپنے والد کے واسطہ سے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’ ’ تم کھجور اور کشمش کو اکٹھے نبیذ بنانے میں استعمال نہ کرو اور تم کچی، پکی کھجور کو اکٹھا کر کے نبیذ نہ بناؤ اور ان میں سے ہر ایک کی علیحدہ نبیذ بناؤ۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25583]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25583، ترقيم محمد عوامة 24490)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 25583 in Urdu