مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
19. في جر الإزار؛ وما جاء فيه
شلوار کو کھینچنے کے بارے میں اور اس کے متعلق روایات
ترقیم عوامۃ: 25310 ترقیم الشثری: -- 26425
٢٦٤٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن علي بن (مدرك) (١) عن ابي زرعة عن خرشة بن الحر عن ابي ذر عن النبي ﵇ قال:"ثلاثة لا يكلمهم الله يوم القيامة، ولا ينظر إليهم ولا يزكيهم ولهم عذاب اليم: المسبل والمنان والمنفق سلعته بالحلف الكاذب" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (مبارك).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٠٦)، وأحمد (١٣١٨).
حضرت ابو ذر، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تین لوگ ایسے ہیں جن سے قیامت کے روز حق تعالیٰ کلام نہیں کریں گے اور نہ ان کی طر ف دیکھیں گے اور نہ ہی ان کو پاک کریں گے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہوگا۔ (ایک) کپڑا لٹکانے والا اور (دوسرا) احسان جتلانے والا اور (تیسرا) جھوٹی قسم کھا کر اپنے سودے کو بیچنے والا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26425]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26425، ترقيم محمد عوامة 25310)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 26425 in Urdu