مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
48. في الخضاب بالحناء
مہندی سے رنگنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 25502 ترقیم الشثری: -- 26620
٢٦٦٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية (عن ليث) (١) عن ابي الزبير عن جابر قال: جيء بابي قحافة يوم الفتح إلى النبي ﷺ وكان راسه ثغامة فقال:"اذهبوا ⦗٣٣⦘ به إلى بعض نسائه (فليغيروه) (٢) وجنبوه السواد" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ]، وفي [ق]: (عن الشعبي).
(٢) في [هـ]: (فليغيرنه).
(٣) ضعيف؛ ليث ضعيف، وورد من إسناد آخر، أخرجه مسلم (٢١٠٢)، وأحمد (١٤٤٠٢).
حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن حضرت ابو قحافہ کو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا۔ اور ان کا سر گویا کہ ثغامہ بوٹی کی طرح خوب سفید تھا۔ تو آپ نے فرمایا: ”تم ان کو ان کی عورتوں میں سے کسی کے پاس لے جاؤ۔ پس وہ اس کو بدل دیں، اور ان کو سیاہ رنگ سے بچاؤ۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26620]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26620، ترقيم محمد عوامة 25502)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 26620 in Urdu