🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

48. في الخضاب بالحناء
مہندی سے رنگنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25501 ترقیم الشثری: -- 26619
٢٦٦١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن الزهري سمع ابا سلمة وسليمان بن يسار يخبران عن ابي (هريرة) (١) يبلغ به النبي ﷺ قال:"اليهود والنصارى لا يصبغون فخالفوهم" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (إبراهيم).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٤٦٢)، ومسلم (٢١٠٣).

حضرت ابوہریرہ، اس حدیث کو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچاتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہود و نصاریٰ، رنگتے نہں ر ہیں پس تم ان کی مخالفت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26619]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26619، ترقيم محمد عوامة 25501)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25502 ترقیم الشثری: -- 26620
٢٦٦٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية (عن ليث) (١) عن ابي الزبير عن جابر قال: جيء بابي قحافة يوم الفتح إلى النبي ﷺ وكان راسه ثغامة فقال:"اذهبوا ⦗٣٣⦘ به إلى بعض نسائه (فليغيروه) (٢) وجنبوه السواد" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ]، وفي [ق]: (عن الشعبي).
(٢) في [هـ]: (فليغيرنه).
(٣) ضعيف؛ ليث ضعيف، وورد من إسناد آخر، أخرجه مسلم (٢١٠٢)، وأحمد (١٤٤٠٢).

حضرت جابر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن حضرت ابو قحافہ کو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا۔ اور ان کا سر گویا کہ ثغامہ بوٹی کی طرح خوب سفید تھا۔ تو آپ نے فرمایا: تم ان کو ان کی عورتوں میں سے کسی کے پاس لے جاؤ۔ پس وہ اس کو بدل دیں، اور ان کو سیاہ رنگ سے بچاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26620]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26620، ترقيم محمد عوامة 25502)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25503 ترقیم الشثری: -- 26621
٢٦٦٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) إدريس عن الاجلح عن عبد الله بن بريدة عن ابي الاسود الدؤلي عن ابي ذر قال: قال رسول الله ﷺ:"إن احسن ما غيرتم به الشيب: الحناء والكتم" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أبو).
(٢) ضعيف؛ لضعف الأجلح، أخرجه أحمد (٢١٣٣٧)، والترمذي (١٧٥٣)، والنسائي ٨/ ١٣٩، وابن ماجه (٣٦٢٢)، وأبو داود (٤٢٠٥)، وابن حبان (٥٤٧٤)، والبزار (٣٩٢٢)، والطحاوي في شرح المشكل (٣٦٨١)، وعبد الرزاق (٢٠١٧٤)، والطبراني (١٦٣٨)، والبيهقي ٧/ ٣١٠، والبغوي (٣١٧٨)، وابن سعد ١/ ٤٣٩، والدارقطني في العلل ٦/ ٢٧٩.

حضرت ابو ذر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم سفیدی کو جن چیزوں سے بدلتے ہو۔ ان میں سے بہترین چیز، مہندی اور کتم بوٹی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26621]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26621، ترقيم محمد عوامة 25503)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25504 ترقیم الشثری: -- 26622
٢٦٦٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا محمد بن طلحة عن حميد بن وهب عن (طاوس او ابن طاوس) (١) عن ابن عباس قال: مر على النبي ﷺ رجل قد خضب بالحناء فقال:"ما احسن هذا"، ثم مر عليه آخر قد خضب بالحناء والكتم فقال:"هذا احسن من هذا"، قال: ثم مر عليه آخر (قد) (٢) خضب بصفرة (قال) (٣) :"هذا احسن من هذا كله" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في مصادر التخريج: (عن ابن طاووس عن أبيه)، وقد رواه بعضهم من طريق المؤلف.
(٢) في [جـ، ز]: زيادة (قد).
(٣) في [جـ]: (فقال).
(٤) ضعيف؛ لضعف حميد بن وهب، أخرجه أبو داود (٤٢١١)، وابن ماجه (٣٦٢٧)، وابن سعد ١/ ٤٤٠، والطيالسي (٢٦٠٤)، والعقيلي ١/ ٢٦٩، والطبراني (١٠٩٢٢)، وابن عدي ٢/ ٦٩٢، والبيهقي الآداب (٨٢٣)، والمزي ٧/ ٤٠٨.

حضرت طاؤس … یا ابن طاؤس …حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے ایک آدمی گزرا جس نے مہندی کا خضاب کیا ہو اتھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ کس قدر اچھا ہے۔ پھر ایک دوسرا آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے گزرا جس نے مہندی اور کتم کا خضاب کیا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ اس سے بہتر ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس سے ایک اور شخص گزرا جس نے زرد رنگ سے خضاب کیا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ اس سارے سے بہتر ہے۔…حضرت طاؤس زرد رنگ کا خضاب کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26622]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26622، ترقيم محمد عوامة 25504)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 26623
٢٦٦٢٣ - (قال) (١) : وكان طاوس يصفر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في هذه النسخة [هـ].
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26623، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25505 ترقیم الشثری: -- 26624
٢٦٦٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ثابت بن عبيد عن ابي جعفر (الانصاري) (١) قال: رايت ابا بكر (لكان) (٢) راسه ولحيته كانهما جمر الغضى (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (الأنظرري).
(٢) في [ط]: (كأن).
(٣) صحيح.

حضرت ابو جعفر انصاری سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوبکر کو دیکھا کہ گویا ان کا سر اور ان کی داڑھی جھاؤ کے (درخت کے) انگارہ کی طرح تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26624]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26624، ترقيم محمد عوامة 25505)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25506 ترقیم الشثری: -- 26625
٢٦٦٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الاشعث عن الحسن قال: قال النبي ﷺ:"افضل ما غيرتم به الشيب الحناء والكتم" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف مرسل؛ الحسن تابعي، والأشعث ضعيف.
حضرت حسن سے روایت ہے۔ کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: افضل چیز جس کے ذریعہ تم سفیدی کو بدلو۔ وہ مہندی اور کتم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26625]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26625، ترقيم محمد عوامة 25506)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25507 ترقیم الشثری: -- 26626
٢٦٦٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني قال: رايت (١) ابن الحنفية (وإن) (٢) راسه ولحيته قانيتان، قد خضبهما بالحناء والكتم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: زيادة (على).
(٢) في [ز]: (وعلى).

حضرت شیبانی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن الحنفیہ کو دیکھا اور آپ کا سر اور آپ کی داڑھی سرخ تھے۔ آپ نے ان دونوں کو مہندی اور کتم سے خضاب کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26626]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26626، ترقيم محمد عوامة 25507)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25508 ترقیم الشثری: -- 26627
٢٦٦٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن إسماعيل بن ابي خالد قال: رايت عبد الله بن ابي اوفى له ظفران مصبوغان بالحناء (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت اسماعیل بن ابی خالد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن ابی اوفی کو دیکھا۔ ان کی دو مینڈھیاں تھیں اور مہندی سے خضاب کی ہوئی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26627]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26627، ترقيم محمد عوامة 25508)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 25509 ترقیم الشثری: -- 26628
٢٦٦٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل قال: رايت انسا يخضب بالحناء (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت اسماعیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کو مہندی سے خضاب کرتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26628]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26628، ترقيم محمد عوامة 25509)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں