مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
64. ما قالوا: في إفشاء السلام
سلام پھیلانے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 26256 ترقیم الشثری: -- 27401
٢٧٤٠١ - حدثنا ابو معاوية وابن نمير عن الاعمش عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"والذي نفسي بيده لا (تدخلوا) (١) الجنة حتى تؤمنوا، ولا (تؤمنوا) (٢) حتى تحابوا، الا ادلكم على امر إذا فعلتموه (تحاببتم) (٣) افشوا السلام" (٤) (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (تدخلون).
(٢) في [ط]: (تومنوان).
(٣) في [ط]: (تحابيتم).
(٤) في [هـ]: زيادة (بينكم).
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (٥٤)، وأحمد (٩٠٨٥).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضہ ٔ قدرت میں میری جان ہے کہ تم لوگ جنت میں داخل نہ ہو گے، یہاں تک کہ تم ایمان لے آؤ اور تم ایمان نہیں لاؤ گے، یہاں تک کہ تم آپس میں محبت کرنے لگو، کیا میں تمہاری ایک معاملہ پر راہنمائی نہ کروں کہ جب تم یہ کام کرو گے تو تم آپس میں محبت کرنے لگو گے؟ تم سلام کرنے کو رواج دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27401]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27401، ترقيم محمد عوامة 26256)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 27401 in Urdu