مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
96. في الجمع بين كنية النبي ﷺ واسمه
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت اور نام کو جمع کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 26449 ترقیم الشثری: -- 27605
٢٧٦٠٥ - حدثنا ابن عيينة عن محمد بن المنكدر (سمع) (١) جابرا يقول ولد لرجل منا غلام قال: فسماه القاسم، قال: فقلنا: لا (نكنيه) (٢) ابا القاسم لا ننعمه عينا، فاتى رسول الله ﷺ فذكر له ذلك فقال:" (اسم) (٣) ابنك عبد الرحمن" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (وسمع).
(٢) في [ث]: (نكنيك).
(٣) في [ز، هـ]: (سم).
(٤) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦١٨٦)، ومسلم (٢١٣٣).
حضرت محمد بن منکدر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے ارشاد فرمایا: کہ ہم میں سے ایک آدمی کے بیٹا پیدا ہوا تو اس نے اس کا نام قاسم رکھا۔ اس پر ہم نے کہا! کہ ہم تجھے ابو القاسم کی کنیت سے نہیں پکاریں گے اور اس کے ذریعہ سے ہم تیری آنکھ کو ٹھنڈک نہیں پہنچائیں گے، پس وہ شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آیا اور اس نے یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنے بیٹے کا نام عبد الرحمن رکھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27605]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27605، ترقيم محمد عوامة 26449)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 27605 in Urdu