مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
98. في لعن البهيمة
جانور کو برا بھلا کہنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 26456 ترقیم الشثری: -- 27612
٢٧٦١٢ - حدثنا عبد الاعلى عن الجويري عن ابي عثمان قال: بينما عمر يسير في اصحابه وفي القوم رجل يسير على بعير له من القوم يضعه حيث يشاء، فلا ادري بما التوى عليه فلعنه، فقال عمر: من هذا اللاعن؟ قالوا: فلان، قال: تخلف عنا انت وبعيرك، لا تصحبنا (راحلة) (١) ملعونة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (رجله).
(٢) صحيح.
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ اس درمیان کہ حضرت عمر اپنے ساتھیوں میں سفر کر رہے تھے کہ لوگوں میں ایک شخص جو اپنے اونٹ پر سفر کر رہا تھا اور قوم میں سے جو چاہتا اس کو سامان رکھ دیتا، میں نہیں جانتا کہ اس پر کیا دشواری آئی کہ اس نے اونٹ کو لعنت کی، اس پر حضرت عمر نے پوچھا: یہ لعنت کرنے والا کون شخص ہے؟ لوگوں نے کہا: فلاں شخص ہے۔ آپ نے فرمایا: تو اور تیرا اونٹ ہم سے دور ہوجائیں ہم کسی ملعون سواری کو اپنے ساتھ نہیں رکھیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27612]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27612، ترقيم محمد عوامة 26456)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 27612 in Urdu