مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
161. من كره للمرأة (الطيب) إذا خرجت
جو عورت کے گھر سے نکلتے وقت خوشبو لگانے کو مکروہ سمجھتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 26862 ترقیم الشثری: -- 28021
٢٨٠٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الاعمش عن إبراهيم ان عمر بن الخطاب خرج يوم عيد، فمر بالنساء فوجد ريح راس امراة، (فقال) (١) : من صاحبة هذا؟ اما لو (عرفتها) (٢) لفعلت وفعلت، إنما تطيب المراة لزوجها، فإذا خرجت لبست اطيمرها او (اطيمر) (٣) خادمها، فتحدث (النساء) (٤) انها قامت عن حدث (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [جـ]: (عرفها).
(٣) في [ط]: (الهميد)، والأطيمر: الثوب البالي القديم غير الجميل.
(٤) في [ط]: (الناس).
(٥) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عمر.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب عید کے دن نکلے، آپ کا گزر عورتوں کے پاس سے ہوا، تو آپ کو کسی عورت کے سر سے خوشبو محسوس ہوئی، آپ نے پوچھا: یہ خوشبو والی عورت کون ہے؟ اگر میں نے اس کو پہچان لیا تو میں اس کو ایسی اور ایسی سزادوں گا، اس لیے کہ عورت صرف اپنے خاوند کے لیے خوشبو لگا سکتی ہے۔ اور جب وہ نکلے تو اپنے کوئی بوسیدہ یا اپنی خادمہ کے بوسیدہ کپڑے پہن لے، اس پر عورتوں نے بتایا کہ یہ عورت حدث کی وجہ سے اٹھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28021]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28021، ترقيم محمد عوامة 26862)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 28021 in Urdu