مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
197. في الرجل ما يقول: إذا أصبح؟
آدمی جب صبح کرے تو وہ کون سی دعا پڑھے
ترقیم عوامۃ: 27077 ترقیم الشثری: -- 28245
٢٨٢٤٥ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ابي سهيل عن ابيه عن (ابي عياش) (١) قال: قال رسول الله ﷺ:"من قال حين يصبح: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير، كان له كعدل رقبة من ولد اسماعيل، وكتب له (بها) (٢) عشر حسنات، (وحط) (٣) عنه بها عشر سيئات، (ورفعت له) (٤) بها عشر درجات، وكان في حرز من الشيطان حتى يمسي، وإذا امسى مثل ذلك حتى يصبح" (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (ابن عباس).
(٢) في [جـ، م]: زيادة (بها).
(٣) في [ب، جـ، م]: (وحطت).
(٤) في [ح، هـ]: (ورفع).
(٥) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٦٥٨٣)، وأبو داود (٥٠٧٧)، وابن ماجه (٣٨٦٧)، والنسائي في الكبرى (٩٨٥٢)، والبخاري في التاريخ (٣/ ٣٨١)، والطبراني (٥١٤١)، وابن السني (٦٣)، والدولابي (١/ ٤٦).
حضرت ابو عیاش فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص صبح کے وقت یہ کلمات پڑھے: ترجمہ: اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا ملک ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ تو اس شخص کو حضرت اسماعیل کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کے برابر ثواب ملے گا اور اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دی جائیں گی، اور اس کے دس گناہوں کو مٹا دیا جائے گا اور دس درجات بلند کیے جائیں گے اور وہ شیطان سے حفاظت میں رہے گا یہاں تک کہ وہ شام کرلے۔ اور جب وہ شام کو یہ کلمات پڑھے گا تو اسی جیسا ثواب ملے گا یہاں تک کہ وہ صبح کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28245]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28245، ترقيم محمد عوامة 27077)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 28245 in Urdu