🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
167. ما جاء في القسامة
ان روایات کابیان جو قسامت کے بارے میں آئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28390 ترقیم الشثری: -- 29636
٢٩٦٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن الحارث بن (الازمع) (١) قال: وجد قتيل باليمين بين وادعة (وارحب) (٢) ، فكتب عامل عمر بن الخطاب إليه، فكتب إليه عمر: ان قس ما بين الحيين، (فإلى) (٣) ايهما كان اقرب فخذهم به، قال: فقاسوا فوجدوه اقرب إلى وادعة، (قال) (٤) : فاخذنا واغرمنا واحلفنا، فقلنا: يا امير المؤمنين اتحلفنا وتغرمنا؟ قال: نعم، قال: فاحلف ⦗٢٥١⦘ منا خمسين رجلا (بالله) (٥) ما فعلت ولا علمت قاتلا (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (الذريح).
(٢) سقط من: [ب، ط، م].
(٣) في [أ، ب، ط، ك]: (قال).
(٤) سقط من: [أ، ب، جـ، م].
(٥) سقط من: [ط].
(٦) منقطع؛ وأبو إسحاق لم يسمعه من الحارث، إنما رواه عن مجالد، ومجالد ضعيف، انظر: تهذيب التهذيب ٨/ ٥٨، وتلخيص الحبير ٤/ ٤٠، والبدر المنير ٨/ ٥١٦، ومعرفة السنن للبيهقي ٦/ ١٤٢.

حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت حارث بن أزمع نے ارشاد فرمایا: یمن میں قبیلہ وادعہ اور ارحب کے درمیان ایک شخص مردہ حال میں پایا گیا تو حضرت عمر بن خطاب کے گورنر نے آپ کو اس بارے میں خط لکھا: حضرت عمر نے اس کو جواب میں لکھا کہ تم دونوں قبیلہ والوں کے درمیان پیمائش کرو کہ یہ مقتول دونوں میں سے کس قبیلہ کے زیادہ نزدیک ہے ان کو پکڑ لو راوی کہتے ہیں: انہوں نے پیمائش کی اور اس میں مقتول کو قبیلہ وادعہ کے زیادہ قریب پایا۔ راوی کہتے ہیں پس اس گورنر نے ہمارے قبیلہ والوں کو پکڑ لیا اور ہمیں ادائیگی کا ذمہ بنایا اور ہم سے قسم اٹھوائی ہم نے عرض کی اے امیرالمومنین! کیا آپ ہم سے قسم اٹھوائیں گے اور ہمیں جرمانہ کی ادائیگی کا ذمہ دار بنائیں گے؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں؟ راوی کہتے ہیں: پس ہم میں سے پچاس آدمیوں نے اللہ کی قسم اٹھائی: نہ ہم نے قتل کیا اور نہ ہی ہم قاتل کو جانتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29636]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29636، ترقيم محمد عوامة 28390)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29636 in Urdu