مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
167. ما جاء في القسامة
ان روایات کابیان جو قسامت کے بارے میں آئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 28392 ترقیم الشثری: -- 29638
٢٩٦٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن معمر (ان) (١) الزهري سئل عن قتيل وجد في دار رجل فقال رب الدار: إنه طرقني ليسرقني فقتلته، وقال اقول: القتيل انه دعاه إلى بيته فقتله، فقال: ان اقسم من اهل القتيل خمسون انه دعاه فقتله (اقيد به) (٢) ، وإن نكلوا غرموا الدية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (اقتدته).
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ امام زہری سے ایسے شخص کے متعلق پوچھا گیا تھا۔ اور گھر کے مالک نے یوں کہا کہ بیشک یہ رات کو میرے پاس آیا تاکہ میرا مال چوری کرلے پس میں نے اسے قتل کردیا اور مقتول کے گھر والوں نے کہا کہ بیشک اس شخص نے ہی اسے اپنے گھر بلایا تھا اور اسے قتل کردیا اس پر آپ نے فرمایا: اگر مقتول کے اہلخانہ میں سے پچاس افراد اس بات پر قسم اٹھا لیں کہ گھر کے مالک نے اسے بلا کر قتل کردیا ہے تو میں اس سے قصاص لوں گا اور اگر یہ لوگ قسم اٹھانے سے انکار کردیں تو یہ دیت کے ذمہ دار ہوں گے۔ امام زہری نے فرمایا: حضرت ابن عفان نے بھی بنو باقرہ کے مقتول کے بارے میں یہی فیصلہ فرمایا تھا جب اس کے اولیاء نے قسم اٹھانے سے انکار کردیا تو حضرت عثمان نے انہیں دیت کی ادائیگی کا ذمہ دار بنادیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29638]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29638، ترقيم محمد عوامة 28392)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29638 in Urdu