🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
210. إن المسلمين تتكافأ دماؤهم
مسلمانوں کے خون آپس میں برابر و یکساں ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28549 ترقیم الشثری: -- 29815
٢٩٨١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيد الله بن موسى عن علي بن صالح عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: (كانت) (١) قريظة والنضير، ⦗٢٩٧⦘ و (كانت) (٢) النضير اشرف من قريظة [ (فكان) (٣) إذا قتل رجل من قريظة] (٤) رجلا من النضير قتل به، وإن قتل رجل من النضير رجلا من قريظة (وداه) (٥) مئة وسق من تمر، فلما بعث النبي ﷺ قتل رجل من النضير (رجلا) (٦) من قريظة، قال: ادفعوه إلينا نقتله، فقالوا: بيننا وبينكم النبي ﷺ فاتوه فنزلت: ﴿وإن حكمت فاحكم بينهم بالقسط﴾ [المائدة: ٤٢] ، فالقسط: النفس بالنفس، ثم نزلت: ﴿افحكم الجاهلية يبغون﴾ (٧) [المائدة: ٥٠] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (كان).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (كان).
(٣) في [أ، هـ]: (وكان).
(٤) في [ب]: (تكرر ما بين القوسين).
(٥) في [أ، هـ]: (ودى)، وفي [ب]: (ودا).
(٦) في [هـ]: (رجل).
(٧) مضطرب؛ رواية سماك عن عكرمة مضطربة، أخرجه أحمد (٣٤٣٤)، وأبو داود (٣٥٩١)، والنسائي ٨/ ١٩، وابن حبان (٥٠٥٧)، والحاكم ٤/ ٣٦٦، وابن الجارود (٧٧٢)، والطبراني ٦/ ٢٤٣، وابن أبي حاتم (٣٩١)، والدارقطني ٣/ ١٩٨، والطبراني (١١٥٧٣)، والطحاوي في شرح المشكل (٤٤٦٦)، والبيهقي ٨/ ٢٤.

حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: قریظہ اور نضیر دو قبیلے تھے اور قبیلہ نضیر قریظہ والوں سے زیادہ معزز تھے۔ پس جب قبیلہ قریظہ کا کوئی آدمی قبیلہ نضیر کے کسی آدمی کو قتل کردیتا تو بدلہ میں اسے بھی قتل کردیا جاتا۔ اور اگر قبلہر نضیر کا کوئی آدمی قبیلہ قریظہ کے کسی آدمی کو قتل کردیتا تو وہ اسے سو و سق کھجور دیت میں ادا کردیتا۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت ہوئی تو قبیلہ نضیر کے ایک آدمی نے قریظہ کے ایک آدمی کو قتل کردیا، انہوں نے کہا تم اس قاتل کو ہمارے حوالہ کردو تا کہ ہم اسے قتل کردیں، ان لوگوں نے جواب دیا۔ ہمارے اور تمہارے درمیان نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فیصلہ کریں گے۔ پس وہ سب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں آگئے۔ پس یہ آیت نازل ہوئی ترجمہ:۔ اور اگر آپ حکم بنیں تو ان کے درمیان انصاف سے فیصلہ کریں۔ قسط سے مراد۔ جان کے بدلے جان ہے۔ پھر یہ آیت نازل ہوئی ترجمہ:۔ تو کیا پھر یہ لوگ زمانۂ جاہلیت کا فیصلہ چاہتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29815]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29815، ترقيم محمد عوامة 28549)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29815 in Urdu