🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
210. إن المسلمين تتكافأ دماؤهم
مسلمانوں کے خون آپس میں برابر و یکساں ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28550 ترقیم الشثری: -- 29816
٢٩٨١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن مجاهد عن ابن عباس قال: كان في بني إسرائيل القصاص ولم تكن فيهم الدية، فقال الله لهذه الامة: ﴿كتب عليكم القصاص في القتلى الحر بالحر والعبد بالعبد والانثى بالانثى فمن عفي له من اخيه شيء فاتباع بالمعروف واداء إليه بإحسان﴾ (١) ، فالعفو ان (تقبل) (٢) ⦗٢٩٨⦘ الدية في (العبد) (٣) ﴿ذلك تخفيف من ربكم ورحمة﴾، قال: فعلى هذا ان يتبع بالمعروف، وعلى (ذاك) (٤) ان يؤدي ﴿إليه بإحسان ذلك تخفيف من ربكم ورحمة فمن اعتدى بعد ذلك فله عذاب اليم﴾ (٥) [البقرة: ١٧٨] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين القوسين من: [أ، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب، ط]: (يقبل).
(٣) في [هـ]: (العهد).
(٤) في [أ، ط، هـ]: (ذلك).
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٤٩٨)، والنسائي (٨/ ٣٦)، وابن حبان (٦٠١٠).

حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: بنی اسرائیل میں قصاص کا حکم تھا اور ان میں دیت مشروع نہیں تھی۔ اللہ رب العزت نے اس امت کے لیے ارشاد فرمایا: ترجمہ:۔ فرض کردیا گیا ہے تم پر مقتولوں کا قصاص لینا آزاد کو قتل کیا جائے گا آزاد کے بدلے میں اور غلام کو غلام کے بدلے میں اور عورت کو عورت کے بدلے میں سو وہ شخص جس کو معاف کردیا جائے اس کے بھائی کی طرف سے قصاص میں کچھ تو لازم ہے اس پر پیروی کرنا معروف طریقے کی اور ادا کرنا مقتول کے ورثاء کو احسن طریقے سے۔ سو آیت میں عفو سے مراد یہ ہے کہ قتل عمد میں دیت قبول کرلی جائے۔ آیت ترجمہ: یہ رعایت ہے تمہارے رب کی طرف سے اور رحمت ہے۔ آپ نے فرمایا: سو اسی بنیاد پر لازم ہے کہ پیروی کرے معروف طریقے کی اور اس پر لازم ہے کہ مقتول کے ورثاء کو احسن طریقے سے ادا کردے۔ آیت ترجمہ: پھر جو زیادتی کرے اس کے بعدتو اس کے لیے درد ناک عذاب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29816]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29816، ترقيم محمد عوامة 28550)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29816 in Urdu