🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
216. الرجل يصاب بخبل أو دم
اس آدمی کا بیان جس کو زخم لگا دیا گیا ہو یا قتل کردیا ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 28577 ترقیم الشثری: -- 29846
٢٩٨٤٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن ابي صالح عن ابي هريرة قال: قتل رجل على عهد رسول الله ﷺ فرفع ذلك إلى النبي ﷺ فدفعه إلى ولي المقتول، فقال القاتل: يا رسول الله (١) ما اردت قتله، قال: فقال النبي ﷺ للولي:"اما (٢) إن كان صادقا ثم (قتلته) (٣) دخلت النار"، قال: فخلى سبيله، قال: وكان مكتوفا بنسعة، قال: فخرج يجر نسعته، قال: فسمي ذا النسعة (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (واللَّه).
(٢) في [هـ]: زيادة (إنه).
(٣) في [أ، ب، ط]: (قتله).
(٤) صحيح؛ أخرجه أبو داود (٤٤٩٨)، والترمذي (١٤٠٧)، والنسائي ٨/ ١٣، وابن ماجه (٢٦٩٠)، وأبو عوانة (٦١٩٣)، والطحاوي في شرح المشكل ٢/ ٤٠٢.

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں قتل کردیا سو یہ معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے مقتول کے سرپرست کے حوالہ کردیا قاتل نے کہا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں نے اس کے قتل کا ارادہ نہیں کیا تھا اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سرپرست سے فرمایا: اگر یہ سچا ہوا پھر تم نے اس کو قتل کردیا تو تم جہنم میں داخل ہوگے۔ راوی کہتے ہیں: اس نے اس کا راستہ خالی کردیا یعنی معاف کردیا اور اس قاتل کی تسمہ سے مشکیں بندھی ہوئی تھیں پس وہ نکلا اس حال میں کہ و ہ اپنے تسمہ کو گھسیٹ رہا تھا اس کا نام ہی تسمہ والا پڑگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29846]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29846، ترقيم محمد عوامة 28577)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 29846 in Urdu